🗓️
سچ خبریں: امریکی صدر نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کے منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں اور فلسطینی مزاحمتی تحریک نے بھی اس تجویز کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا نیز یورپی ممالک نے بھی اس کا خیرمقدم کیا۔
انبیسینیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کے لیے تین مراحل پر مشتمل ایک منصوبہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کے دوران یہ اعلان کیا کہ یہ تجویز اسرائیل کی طرف سے واشنگٹن کو پیش کی گئی ہے، فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) نے بھی اس تجویز کو مثبت قرار دیا ہے نیز یورپی ممالک نے بھی اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
بائیڈن نے اس منصوبے کے اجرا سے پہلے کہا کہ یہ تجویز میری ٹیم کی جانب سے انتہائی سفارتکاری کے بعد پیش کی گئی ہے، یہ منصوبہ قطر کے ذریعے، جو مذاکرات کا ایک اہم ثالث ہے، حماس تک پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے سے دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے بہت سی چیزوں پر مذاکرات کرنا ہوں گے، اور جب تک تمام پہلوؤں پر اتفاق نہیں ہو جاتا، دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ سیاسی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس منصوبے کی حمایت کریں۔
انبیسینیوز کی ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام نے بائیڈن کی طرف سے طے کیے گئے شرائط کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ایک جامع منصوبہ پیش کرنے کی اجازت دی ہے جس میں ہمارے تمام اغوا شدگان کی واپسی اور حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کا خاتمہ شامل ہو۔
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے منصوبے کی تفصیلات:
پہلا مرحلہ :
– مکمل جنگ بندی
– اسرائیلی افواج کا غزہ کے گنجان آباد علاقوں سے انخلا
– کچھ صیہونی قیدیوں کی رہائی اور کچھ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی
– فلسطینی شہریوں کا اپنے گھروں میں واپس جانا
– انسانی امداد میں اضافہ
دوسرا مرحلہ :
– دائمی دشمنیوں کا خاتمہ
– باقی قیدیوں کی رہائی کے لیے بات چیت
– اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا
تیسرا مرحلہ :
– غزہ کی تعمیر نو کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبہ
– صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ان کے خاندانوں کو واپس کرنا
حماس: اس منصوبے پر ہماری نظر مثبت ہے
فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جو بائیڈن کی تقریر میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے قابض افواج کا انخلا، تعمیر نو اور قیدیوں کے تبادلے کی باتوں کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔
حماس نے کہا کہ امریکہ کا مؤقف اور علاقائی اور بین الاقوامی رائے کا مجموعی اتفاق غزہ کی جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر مبنی ہے، یہ مجاہد عوام کی پائیداری اور ان کی دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے۔
حماس نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ مستقل جنگ بندی، صہیونی افواج کے مکمل انخلا، غزہ کی تعمیر نو اور پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی کسی بھی تجویز کے لیے مثبت اور تعمیری رویہ اختیار کرے گی۔
حماس نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل اس جنگ بندی کے لیے اپنا واضح عزم کا اظہار کرے تو قیدیوں کا تبادلہ بھی قابل عمل ہوگا۔
اقوام متحدہ نے بائیڈن کی تجویز کو مثبت قرار دیا
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور اسے جنگ کو روکنے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مناسب موقع قرار دیا۔
مزید پڑھیں: غزہ سے قابضین کا انخلا اور جنگ روکنا اولین ترجیح ہے: حماس
گوٹیرس نے جمعہ کی رات کہا کہ ہم نے غزہ میں بہت زیادہ درد و تباہی دیکھی ہے اور اب اسے روکنے کا وقت آ گیا ہے۔
یورپ کا جنگ بندی کے منصوبے کا خیرمقدم
جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی طرف سے تجویز کردہ نئے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم اگلے مہینے چین کا دورہ کریں گے
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے
جنوری
شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: UNRWA نے اعلان کیا کہ فلسطینی خاندانوں کو آج صبح رفح
مئی
نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی توشہ خانہ کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا مسترد
🗓️ 12 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام اباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم
دسمبر
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون
ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے
🗓️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ
اگست
بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں کمی، یہاں تک کہ ان کی پارٹی میں بھی
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: جمعہ کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں، بائیڈن
مئی
اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر