نیتن یاہو کا احمقانہ منصوبہ

نیتن یاہو کا احمقانہ منصوبہ

🗓️

سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو نے شمالی محاذ پر جنگ کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل شمالی مقبوضہ علاقوں میں ایک بڑی اور طاقتور فوجی کارروائی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چینل 13 کے مطابق اسرائیلی فوج مرحلہ وار حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ دعوے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سرحدی جھڑپوں کے آغاز سے حزب اللہ نے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کو بڑھانے کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی خصوصی بریگیڈ کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے تیاری

پچھلے چند مہینوں میں صہیونی حکام کی جانب سے کئی بار ایسے بیانات سامنے آ چکے ہیں تاہم ابھی تک انہیں عملی جامہ پہنانے کی ہمت نہیں ہوئی ہے اس لیے کہ خود صیہونی بھی جانتے ہیں کہ ان کے لیے کئی محاذوں پر ایک ساتھ لڑنا ممکن نہیں کیونکہ واضح ہے کہ اس طرح صیہونی ریاست کی تباہی میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ

ہم غزہ کے المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے: ہیرس

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم

انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا پردہ فاش ہوگیا

🗓️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں)  انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا

گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کا رد عمل

🗓️ 24 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر اسد

اسرائیل چار رویے میں تبدیلیاں لانے پر مجبور ہے: صیہونی تجزیہ کار

🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے موشے دیان سینٹر کے فلسطینی ریسرچ سینٹر کے

تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ

🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

🗓️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے