🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ایران اور حماس کی فتح اور اسرائیل کے لیے ایک بڑا نقصان ہوگا۔
الجزیرہ کے مطابق، نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، وہ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے ہیں۔ ان کی بات چیت کا بنیادی محور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غرب اردن (ویسٹ بینک) کے مقبوضہ علاقوں میں الحاق کا منصوبہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
نیتن یاہو نے صہیونی چینل 14 نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ نے مجھے بتایا کہ وہ مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ فلسطینی مہاجرین کو قبول کیا جا سکے اور وہ غزہ میں اپنا منصوبہ نافذ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکام کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کو شرط قرار دیے جانے پر وہ کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے، جو اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔
نیتن یاہو نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کا قیام، دہشت گردوں کے لیے انعام ہوگا۔ یہ ایران اور حماس کی بڑی کامیابی ہوگی اور ہمارے لیے ایک بڑی ناکامی۔
اس سے قبل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودیہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہا، تاہم ریاض نے ایک سرکاری بیان میں غزہ کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے دو ریاستی حل کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کیوں ہیں؟
نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دوسرے مرحلے پر بات چیت زیادہ پیچیدہ ہوگی، لیکن وہ پرامید ہیں کہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے پاس دشمن پر مزید حملوں کا منصوبہ ہے: یمن
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی انقلاب کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ
مارچ
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
🗓️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل
فروری
اسرائیل کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں
🗓️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جہاں ایک طرف صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ
ستمبر
امریکی فوجی طیارے کی وینزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی
🗓️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی فوجی طیارے نے فوجی مشقوں کے دوران تین منٹ تک
جولائی
کشمیریوں کااستصواب رائے کا مطالبہ جائز اورخالصتاً جمہوری ہے: حریت کانفرنس
🗓️ 3 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبے میں انسداد ملیریا مہم شروع کرنے کی ہدایت
🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے
اگست
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی
حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ
🗓️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے
فروری