?️
سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ میں دوسرا مرحلہ پُرامن طریقے سے نافذ نہ ہوا تو سخت نتائج ہوں گے؛ اس دوران مزاحمتی گروہوں نے غیر مسلح ہونے سے انکار کیا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امن کو ایک موقع دیا جائے اور غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو نافذ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جب کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے اعلیٰ حکام اسلحہ ترک نہ کرنے کو سرخ لکیر قرار دیتے ہیں، نیتن یاہو نے امریکی چینل سی بی ایس نیوز سے گفتگو میں حماس کے خلاف اپنی دھمکیوں کو جاری رکھا اور امریکی صدر کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے مطابق اگر معاہدے کا دوسرا مرحلہ پرامن طور پر نافذ نہ ہوا تو دوزخ کے در کھل جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ امن کو موقع دیا جائے اور 20 نکاتی منصوبے کے مفاد بالکل واضح ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ معاملہ محض صیہونی قیدیوں کی رہائی تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے بعد اسلحہ سے نجات اور عسکری ڈھانچے کے خاتمے کو بھی انجام دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے منصوبے کے پہلے حصے کے نفاذ پر اتفاق کیا اور یہ بھی طے پایا کہ دوسرے حصے کے پرامن نفاذ کے لیے ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔
نیتن یاہو کے یہ بیانات اس کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے جب ٹرمپ نے حماس کو دوبارہ دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے حماس کو دوبارہ دھمکاتے ہوئے کہا: اگر وہ خود اپنی اسلحہ نہ چھوڑیں تو ہم ان سے اسے چھین لیں گے اور یہ عمل تیزی سے اور شاید شدت کے ساتھ انجام پائے گا۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اسلحہ چھیننے کے دعووں کے سامنے، کچھ گھنٹے قبل تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سکریٹری جنرل محمد الہندی نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسلحہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی اور وہ کبھی بھی دھمکی کے تحت غیر مسلح ہونے کوحححح قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار
اس سے قبل حماس کے سینئر رکن موسی ابو مرزوق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ فلسطینی قوم کو غیر مسلح کر سکے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کی خفیہ فوجی جگہ کو کیسے بے نقاب کیا؟
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک تحقیقاتی ویب سائٹ نے رپورٹ دیا ہے کہ 12 روزہ
اکتوبر
سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا
?️ 3 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں 3 مختلف آپریشنز
مئی
صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے
اکتوبر
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ
بزدل بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 7 ستمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
ستمبر
24 گھنٹے کے اندر سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی 103 بار خلاف ورزی کی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون
غزہ پر وسیع حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں اسرائیلی قیدی اور فوجیوں کے ہلاک ہونے کا مکان
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار معاریو نے صہیونی فوجی ذرائع کے حوالے سے
اگست
غزہ پر نہ رکنے والی صیہونی بمباری؛ کئی فلسطینی بچے شہید
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپخانے نے گزشتہ رات غزہ پٹی
اکتوبر