نیتن یاہو شر کا مجسمہ ہے: ہنٹر بائیڈن

ہنٹر بائیڈن

?️

سچ خبریں:سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ایک میڈیا گفتگو میں بنیامین نیتن یاہو کو مجسم شر قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فریق پر اپنے ذاتی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے نے ایک میڈیا گفتگو کے دوران صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین کے مطابق، سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے امریکہ کے معروف میزبان ٹکر کارلسن کے ساتھ گفتگو کے دوران زور دیتے ہوئے کہا: نیتن یاہو مجسم شر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: 2020 کے انتخابات سے قبل میرے ذاتی کمپیوٹر کو ہیک کرنے میں اسرائیلی فریق کے بعض عناصر ملوث تھے۔

ٹکر کارلسن کے ساتھ اس انٹرویو کے دوران ہنٹر بائیڈن نے صہیونی حکومت کے سخت ناقد سمجھے جانے والے کارلسن کا دفاع کیا اور ان پر عائد یہود دشمنی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کارلسن سے مخاطب ہو کر کہا: میں سو فیصد جانتا ہوں کہ تم یہود دشمن نہیں ہو۔ یہ سیاسی الزامات مخالفین کو خاموش کرانے کے مقصد سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر بنیامین نیتن یاہو کو مجسم شر قرار دینا یہود دشمنی سمجھا جاتا ہے تو پھر میں نہیں جانتا کہ لوگوں سے کیا کہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے صہیونی حکومت کے وزیر اعظم پر تنقید کے معاملے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہنٹر نے اپنی ذاتی معلومات کے افشا کیے جانے میں ایک روسی، یوکرینی اور بعض امریکی فریقوں کی شمولیت کی جانب اشارہ کیا اور نیتن یاہو کا کام کا مرکز؛ اسرائیلی فریق کا نام لیا۔

انہوں نے سلامتی سے متعلق کشیدگی کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کی جانب امریکہ کو دھکیلنے کی کوششوں کے حوالے سے فاکس نیوز پر ٹکر کارلسن کی تنقید سے مکمل طور پر متفق ہیں۔

ہنٹر بائیڈن نے ریپبلکن جماعت کی بعض شخصیات، جن میں کانگریس کے ارکان تھامس میسی اور مارجوری ٹیلر گرین شامل ہیں، کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی کے معاملے میں کچھ لوگ بیدار ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے افغانستان کے ریلیف فنڈ کو نہ کھول کر FATF کو خطرے میں ڈالا

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  ایکسپریس بینک نے ہفتہ کو لکھا کہ مرکزی بینک نے

امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے

اسرائیل اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکا ہے؟ بین الاقوامی تنظیم کی زبانی

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ

جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان کے تیار کردہ 4th

ایران اور امریکہ کے درمیان ابھی تک کوئی حتمی سمجھوتہ نہیں ہو سکا 

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:ابھی تک ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی مفاہمت حاصل

آپریشن غضب للحق، پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب کارروائی، افغان طالبان اور دہشتگردوں کی ٹیکنیکل تنصیبات تباہ

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے

ایران کی جانب سے امریکی جنگی جہازوں پر شدید حملے

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ

امریکہ میں جرائم پر قابو پانا ناممکن

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے