نیتن یاہو یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا رہا ہے:سابق صیہونی وزیر اعظم   

نیتن یاہو یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا رہا ہے:سابق صیہونی وزیر اعظم   

?️

سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکہ کو دھوکہ دے رہا ہے اور مغربی دنیا کی یوکرین جنگ میں مصروفیت سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کی تمام پالیسیاں اپنی حکومت کو بچانے اور اقتدار کو طول دینے کے لیے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ رویے میں تبدیلی کے خدشے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، جیسا کہ یوکرینی صدر زلنسکی کے معاملے میں دیکھنے میں آیا تھا۔
درایں اثنا اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے بھی حکومت پر عدم منصوبہ بندی اور بدنظمی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ رک چکا ہے، غزہ کے لیے امداد معطل ہو چکی ہے،قابض حکومت نے 400000 ریزرو فوجی متحرک کر دیے ہیں لیکن مقصد کیا ہے؟ کیا حکومت نے قیدیوں کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیوں؟ کیا کوئی اس سے بڑا مقصد ہے؟
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے آج صبح سے غزہ پر بمباری کی اور امدادی سامان کی ترسیل کو روکنے کی کوشش کی ہے، صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں اور امداد کو روکنے کے فیصلے میں امریکی حکام کے ساتھ مکمل ہم آہنگی موجود تھی۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف

کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک  بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی

اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی

کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: Tesla اور SpaceX کے سی ای او ایلون مسک، جو

انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی

?️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے

ہمارے پاس گیس اورتوانائی نہیں ہے۔مصدق ملک

?️ 25 جون 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ہمارے پاس گیس اور توانائی

وزیراعلی خیبرپختونخوا نےسوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے اعلی حکام کو اپنے دفتر طلب کرلیا ہے

?️ 26 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر میں باالخصو ص

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے