?️
جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صنعا کی جانب سے سعودی عرب پر کیئے جانے والے حملے بند کردیئے جائیں تو سعودی عرب یمن کو بڑی مراعات دینے کے لیئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کی جنگ، جو اپریل 2015 میں سعودی عرب کی سربراہی میں شروع ہوئی تھی اور کئی دیگر ممالک کی شراکت سے اب بھی جاری ہے اور اس نے اس ملک کو بہت سا مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔
سعودی اتحاد نے یمن کے بیشتر انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے، اور یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے بار بار سعودی عرب کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا ہے جن میں سعودی تیل کمپنی ‘آرامکو’ کی تنصیبات بھی شامل ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ایک سینئر ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان صنعا میں یمنی قومی نجات کی حکومت کو سعودی عرب پر فوجی حملے روکنے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لئے راضی کرنے کے لئے نئی مراعات دینے پر راضی ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی ثالثوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عمانی وفد، جو پچھلے ہفتے صنعا سے واپس ہوا ہے اس نے انصار اللہ اور صنعا میں حکومت کو نئی مراعات سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے زیر کنٹرول علاقوں کی تعمیر نو اور شمالی یمن میں ان کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے لئے صنعاء کو دسیوں ارب ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صنعا نے مراعات کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ صنعا ایئر پورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کو بھی دوبارہ کھولنا ہوگا۔
اس نئی پیشرفت کے بعد، امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے لئے ملک کے مندوب ریاض جائیں گے تاکہ مستعفی یمنی حکومت کے عہدیداروں اور سعودی عہدیداروں سے ملاقات کریں۔
رپورٹ کے مطابق، وہ یمن میں جنگ بندی اور یمن میں انسانی امداد پہونچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری طرف، یمنی تنظیم انصاراللہ نے عمان کے وفد کے ذریعہ پیش کردہ خط پر سعودی اتحادیوں کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر قطر میں نئے مذاکرات شروع کرنے کے لیئے اپنی رضایت کا اعلان کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ
دسمبر
متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:آرمی چیف
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں
اکتوبر
تل ابیب یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کا محتاج
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جنگ کے سابق وزیر اویگڈور لائبرمین نے یمن کی اسرائیل
ستمبر
اردن: بن گور کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی
جون
بلنکن کے خطے کے دورے پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جنوری
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا
اگست
شامی عوام معاشی دہشت گردی کا شکار
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے انسانی حقوق
جنوری
جولانی کے "نئے شام” کے متنازع نقشے سے شامی ناراض
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: ابو محمد گولانی کی سربراہی میں ملک کی عبوری حکومت
دسمبر