ایران کے خلاف جنگ میں موساد کا کردار؛ صہیونی میڈیا کا انکشاف

ایران کے خلاف جنگ

?️

سچ خبریں:صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران موساد نے تربیت یافتہ نفوذی عناصر کا استعمال کیا۔

صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی رپورٹ میں موساد کے نئے سائبر، ٹیکنالوجی اور نفسیاتی جنگی یونٹوں اور ایران و حزب اللہ کے حوالے سے موساد اور صہیونی فوج کے درمیان اختلافات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ایک صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایران کے خلاف جنگ میں صہیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے نفوذی عناصر کے کردار کو نمایاں قرار دیا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے ’’ایران میں موساد کی خفیہ فوج: وہ غیر فوجی افراد جنہوں نے اسرائیل میں تربیت حاصل کی اور ابتدائی ضرب لگائی‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ’’شیر خیزان‘‘ نامی کارروائی میں موساد نے ایرانی عناصر کے ایک ایسے نیٹ ورک سے استفادہ کیا جو اسرائیل میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ایران واپس آ گئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی معمول کی زندگی جاری رکھی اور کارروائی کے وقت متحرک ہوئے۔

اس صہیونی اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ موساد میں سائبر کارروائیوں، ٹیکنالوجی اور نفسیاتی جنگ کے لیے نئے یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان یونٹوں کا مقصد بیک وقت مختلف محاذوں پر کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت میں اضافہ اور ہدف بنائے جانے والے ممالک میں غیر ملکی اور مقامی عناصر کے وسیع تر استعمال کو ممکن بنانا ہے۔

یدیعوت احرونٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران اور لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مقابلے میں کارروائیوں کی ہم آہنگی اور تزویراتی ترجیحات کے حوالے سے موساد اور صہیونی قابض فوج کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ کے آغاز اور موساد سے وابستہ عناصر کے فعال ہونے سے قبل ایران کے سکیورٹی اداروں نے اس نیٹ ورک کے متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ باقی عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو عدالتوں کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پھانسی دی جا چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی/امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گی

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے

پندرہ دن میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی

ریلوے کا عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

?️ 20 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے

واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں

?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر

پاکستان سے زیادہ امریکا کے اتحادی ممالک میں کسی ملک نے قربانی نہیں دی

?️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے

پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 24 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پاکستان

اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان

?️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے