🗓️
بشکیک (سچ خبریں) تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان اور کرغیزستان کے حکام نے بتایا ہے کہ ان کی متنازع سرحد پر آبی ذخائر اور واٹر پمپنگ اسٹیشن پر لڑائی میں 40 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رواں ہفتے جھڑپوں کا آغاز تاجکستان کے صغد صوبہ اور کرغیزستان کے جنوبی باتکن صوبہ کے درمیان سرحدی خطے پر ہوا تھا جہاں دریائے اسفارہ اور اس پر لگے پمپ پر پر دونوں اطراف سے دعوٰی کیا جاتا ہے۔
دونوں اطراف کے گاؤں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور سرحدی گارڈز نے اس جھڑپ میں بندوق، مارٹر اور یہاں تک کہ کرغیز سرحدی گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا۔
کرغیرستان کی طرھ کم از کم ایک سرحدی چوکی اور کئی گھر تباہ ہوئے جبکہ تاجکستان نے شیلنگ سے ایک پل تباہ ہونے کا دعویٰ کیا، کرغیر حکام نے بتایا کہ ان کی طرف 31 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3 سرحدی محافظ اور باقی کے شہری تھے جبکہ 123 افراد زخمی ہوئے۔
تاجکستان میں مقامی حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ 8 افراد ان کی طرف ہلاک ہوئے جن میں 4 سرحدی محافظ شامل ہیں، تاہم دونوں جانب سے جمعے کے روز دوبارہ جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی، کرغیزستان جس نے تاجک افواج پر ان کی سرحد میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ وہ واپس جاچکے ہیں۔
کرغیزستان کے صدر صادر جپاروف کے دفتر نے تاجک رہنما امام علی رحمانوف سے گفتگو کے بعد کہا کہ سربراہان مملکتوں نے کرغیز-تاجک سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تاجکستان کے مختلف حصوں میں رضاکار جمع ہوکر تنازع والے خطے کی جانب جارہے ہیں۔
سوویت دور سے ہی اس سرحدی علاقے کی ناقص حد بندی کی گئی ہے اور یہاں سرحدی تنازعات تواتر سے ہوتے رہتے ہیں تاہم عام طور پر چھوٹے پیمانے پر ہوتے ہیں، دونوں ممالک میں روسی فوجی اڈے موجود ہیں اور ماسکو کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
کریملن نے جمعے کے روز بیان جاری کیا تھا کہ اس تصادم پر ‘گہری تشویش’ ہے اور صدر ولادمیر پیوٹن ثالث کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے
جنوری
کواڈ اجلاس اور چین کو گھیرنے کی امریکی کوشش
🗓️ 12 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور
مارچ
پی ٹی آئی کا ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
🗓️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
ستمبر
یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے
جنوری
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
🗓️ 24 جولائی 2021دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس
جولائی
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
🗓️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن، ترکی نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 16 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے
مارچ
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس
جون