مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کو چھپانے کا معاملہ، غیرملکی میڈیا نے راز فاش کردیا

مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کو چھپانے کا معاملہ، غیرملکی میڈیا نے راز فاش کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز اور اموات کو چھپانے کے حولاے سے بھارت کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی سازشوں کا راز فاش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے، ظاہر تو یہ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ 2000 کے قریب اموات ہو رہی ہیں مگر اصل تعداد تقریبا 5 گنا زیادہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھوپال، گجرات اور اتردیش میں روزانہ چند درجن اموات ریکارڈ پر لائی جا رہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ حکام جھوٹ بول رہے ہیں، کورونا میں مبتلا لوگوں کے مرنے پر اموات کی وجہ کورونا لکھنے کے بجائے دنیا کو دھوکا دینے کے لیے لفظ بیماری استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوبت یہ آ چکی ہےکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد بھارت میں ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کی قلت ہوتے ہوئے علاج ناممکن ہو گیا ہے اور مریض موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے دواؤں اور اسپتال میں بیڈز کی خاطر سوشل میڈیا پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، آکسیجن کی اس قدر کمی ہے کہ اسپتالوں کے باہرپڑے مریضوں کے سانس اکھڑ رہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں شمشان گھاٹ میں اتنی لاشیں جلائی جا رہی ہیں کہ چتاکے لیے نیچے رکھی جانیوالی لوہے کی گرل تک پگھل گئی ہیں، شمشان گھاٹوں میں شعلے ایسے دہک رہے ہیں جیسے وہاں کوئی صنعتی پلانٹ لگا ہوا ہے جبکہ بعض مقامات پر اسپتالو ں کے باہر اور پارکوں میں شمشان گھاٹ بنا دیے گئےہیں۔

امریکا کے ماہر برائے وبائی امور کا کہنا ہےکہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں اور مریضوں کے ڈیٹاکا قتل عام کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی ماہر کا کہنا ہےکہ بھارت میں ابھی تو شروعات ہیں، بڑا بحران تو اب آئےگا۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ یہ وباکی لہر نہیں سونامی ہے، اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کوپھانسی دیدی جائے گی۔

خیال رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کےدوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ اور اموات 5500 سے زائد تک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہید سلیمانی کے راستے پر چلنے والے اہم فلسطینی کمانڈر

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: مزاحمتی محور کے سینئر کمانڈر کی حیثیت سے شہید سلیمانی

3 صیہونی  وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنگ غزہ

غزہ جنگ بندی سے اسرائیلی معاشرے کی تباہی

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنگ بندی کی منظوری کے

مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے

?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی صیہونی جیلوں میں قید مجاہدین کے آزادی سے متعلق حکمت عملی

?️ 5 جولائی 2021فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی

صیہونی قومی سلامتی سروس کی نظر میں سید حسن نصراللہ

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: ایک صیہونی سکیورٹی عہدیدار نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں

وفاق سندھ کی رضامندی کے بغیر مقامی تیل اور گیس کی فروخت کی اجازت نہ دے، مراد شاہ

?️ 2 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پراکسی وار سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: مشرقی بحیرہ روم کا تنازعہ اور اس مسئلے کو حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے