?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے اسرائیل و امریکہ کی فوجی کارروائیوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایران نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہے بلکہ اس کی میزائل اور ایٹمی پالیسی مکمل خودمختاری پر مبنی ہے۔
ایم ایس این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امور پر امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی راب مالی نے تہران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی جانب سے اپنائے گئے فوجی آپشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
 ان کا کہنا ہے کہ فوجی آپشن ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی تھی جو مسئلے کا حل پیش نہیں کرتا، بلکہ مزید غیر یقینی اور طویل مدتی عدم استحکام کو جنم دیتا ہے۔
راب مالی نے واضح کیا کہ میری نظر میں، فوجی آپشن مسئلے کو حل نہیں کرتا بلکہ کئی پیچیدہ اور غیر متوقع نتائج پیدا کرتا ہے، جن کا ہم صرف دنوں یا ہفتوں میں نہیں بلکہ مہینوں اور برسوں تک سامنا کریں گے۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ایران کے رہبر اعلیٰ کی جگہ ہوتے تو ماضی کی صورتحال دیکھ کر خود سے کہتے کہ مجھے جوہری بم کی ضرورت ہے۔
راب مالی نے ایران کی مزاحمتی حکمتِ عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسے ملک کی بات کر رہے ہیں جو واقعی اپنے پیروں پر کھڑا ہے، اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام ہمیشہ سے اولین ترجیح رہا ہے، یہ ایران کی قومی سلامتی کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔ چاہے اس پر پابندیاں ہوں یا نہ ہوں، ایران اس پروگرام کو جاری رکھے گا۔”
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسرائیل کو ایران کے اس مستقبل سے خوف ہے جس میں تہران یورپ اور ممکنہ طور پر امریکہ کے ساتھ زیادہ معاشی تعلقات رکھتا ہو۔
ماہرین کے مطابق، راب مالی کے یہ بیانات نہ صرف واشنگٹن کی ناکام ایران پالیسی پر تنقید ہیں بلکہ ایران کی اسٹریٹجک خودمختاری اور مزاحمتی طاقت کا کھلا اعتراف بھی ہیں۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی
دسمبر
شامی عوام کا تاریک مستقبل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور
جنوری
افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
شامی فوج کا 8 سال بعد درعا صوبے کے شہر طفس پر پھر سے قبضہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ
فروری
حکومت پنجاب نے بھارتی حملے کے شہدا کے لواحقین، زخمیوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے
?️ 20 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید
مئی
خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی
?️ 17 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام
اپریل
صیہونی حزب اختلاف کا نیتن یاہو کو سخت اتنباہ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: موجودہ صیہونی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر نے اعلان کیا کہ
مئی
دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی
جون