حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں مؤثر ثابت نہ ہو سکیں؛صیہونی اخبار کا اعتراف

حزب اللہ

?️

سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے لبنان میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لیے کی جانے والی فوجی کارروائیوں کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لیے صرف فوجی حملے کافی نہیں اور اسرائیل کی شمالی سرحد بدستور خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔

صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے لبنان کی صورتحال پر اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شمالی علاقوں کی موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

بظاہر جنگ بندی قائم ہے اور اسی وجہ سے ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم حقیقت میں کسی بھی لمحے کوئی بڑا واقعہ یا سنگین سانحہ پیش آ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برسوں کے واقعات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور سب سے اہم سبق یہ ہے کہ صرف فوجی کارروائی موجودہ حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

اخبار نے اعتراف کیا کہ لبنان میں مختلف صورتحال پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد اور لبنانی حکام کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

رپورٹ میں بالواسطہ طور پر اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا گیا کہ حزب اللہ کے خلاف مسلسل حملوں کے باوجود صہیونی حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی سکیورٹی حلقے کئی مرتبہ لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے ہونے والے سخت جوابی حملوں کے بعد تل ابیب کی بے بسی اور ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر کے قبضے پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد

روس اور پاکستان کا غزہ کی سنگین صورتحال پر انتباہ، فوری انسانی امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور پاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

?️ 15 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ

عمان، مصر، امارات اور فرانس کا سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو روکنے پر زور 

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مصر، امارات اور فرانس

پشاور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو

ای سی سی کا ’اوزون‘ کو کم کرنیوالے انسولیشن اور فومنگ کے مواد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے موسمیاتی خدشات

جنرل سلیمانی کی شہادت ، خطے اور دنیا میں استقامتی محاذ کی گونج

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے

یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے