تشدد سے امیگریشن بحران حل نہیں ہوگا:میکسیکو 

تشدد سے امیگریشن بحران حل نہیں ہوگا:میکسیکو 

?️

سچ خبریں:صدر میکسیکو کلاؤڈیا شائن باؤم نے لاس اینجلس میں امریکی فیڈرل فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن مسئلہ طاقت سے نہیں، بلکہ مذاکرات اور جامع اصلاحات سے حل ہو سکتا ہے۔

میکسیکو صدرِ  کلاؤڈیا شائن باؤم نے لاس اینجلس میں امریکی فیڈرل فورسز کی جانب سے تارکینِ وطن کے خلاف حالیہ چھاپوں اور ان چھاپوں کے خلاف ہونے والے وسیع عوامی احتجاج پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

شائن باؤم نے صوبہ پویبلا میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، امیگریشن کا مسئلہ یورش اور تشدد سے ہرگز حل نہیں ہوگا؛ یہ صرف اُس وقت حل ہو سکتا ہے جب تمام سرحد پار مقیم میکسیکی شہریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک جامع امیگریشن اصلاحات پر بات چیت اور عملی اقدام کیا جائے۔
صدر نے زور دے کر کہا کہ لاس اینجلس آج جو کچھ ہے، وہ وہاں رہنے والے میکسیکی مرد و خواتین کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ افراد مجبوری کے تحت نقلِ مکانی کرتے ہیں اور پھر اپنی کمائی کا بڑا حصہ وطن میں مقیم اپنے خاندانوں کو بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ مجرم نہیں، محنت کش ہیں، شائن باؤم نے واضح کیا۔
خطاب کے اختتام پر صدر نے یقین دہانی کرائی، میکسیکو کے مرد و خواتین جہاں کہیں بھی ہوں، ہماری حمایت اُن کے ساتھ ہے۔ اُن کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو میکسیکو اُن کا بانہوں میں بھر کر استقبال کرے گا۔

مشہور خبریں۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف میڈیا حملے سعودی اتحاد کے ایجنڈے میں

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے بھاری قیمت ادا کر کےیمن میں انصار اللہ

کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

سمندر کے راستے غزہ کی امداد حقیقت یا مریکی دھوکہ

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اپنی رپورٹ میں سمندر

افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات

دنیا بھر میں کشمیری یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، صدر، وزیراعظم کا کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان

جنگ بندی معاہدہ فوجی ردعمل کو نہیں روک سکے گا: انصاراللہ

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: یمنی سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا کہ صیہونی

”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے