سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق 80 فیصد سے زائد امریکی شہری غزہ میں جنگ بندی کے حامی ہیں۔
امریکی ہارورڈ یونیورسٹی اور ہیریس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے جانے والے سرورے کے مطابق دونوں بڑی امریکی جماعتوں کے ووٹرز غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟
سروے کے نتائج کے مطابق 87 فیصد ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، 81 فیصد ریپبلکن پارٹی کے حامی بھی اس اقدام کے حق میں ہیں۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ فلسطین-اسرائیل تنازعے پر امریکی عوام میں واضح اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور زیادہ تر شہری غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔
سروے کے مطابق، 21 فیصد امریکی شہریوں نے فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت کا اظہار کیا ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ امریکی رائے عامہ میں اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے خدشات اور انسانی ہمدردی کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے امریکی حکومت پر جنگ بندی کے حق میں مزید اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ سکتا ہے،خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ترقی پسند حلقے وائٹ ہاؤس سے زیادہ متوازن پالیسی اپنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟
یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔