🗓️
برکینافاسو (سچ خبریں) مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا جس کے بعد ملک بھر میں تین دن تک سوگ منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حملہ آوروں نے جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے، حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔
رپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فوج کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے جاری آپر یشن کے نتیجے میں تقریبا 20 دہشت گرد ہلاک اور 4 دہشت گردی کے اڈے تباہ ہوگئے تھے۔
برکینا فاسو کی فوج نے کہا تھا کہ ہونی کے نام سے کریک ڈان آپریشن جس کا مقامی زبان میں مطلب وقار ہے، ملک کے شمالی اور ساحل علاقوں میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں کیا جا ر ہا ہے۔
یاد رہے کہ 2015 کے بعد سے، برکینا فاسو کو دہشت گردی کے حملوں سے سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سامنا ہے جس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کمیٹی قائم کردی ہے، مجھے گرفتار کیا گیا تو وہی قیادت کرے گی، عمران خان
🗓️ 18 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
مارچ
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
🗓️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
شیخ رشید نے عمران خان کو خوش نصیب اور نواز شریف کو بدنصیب قرار دے دیا
🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ
فروری
آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
🗓️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے
دسمبر
جہانگیر ترین، علیم خان کا عثمان بزدار، فرحت شہزادی کی گرفتاری کا مطالبہ
🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں
اگست
وزیر اعظم نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ہدایات جاری کر دیں
🗓️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی
نومبر
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کے حیران کن اعداد و شمار
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب
مئی
ایران اور مصر کے تعلقات سے مغرب کے لیے پیغامات
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اردن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تجزیہ نگار جمال الشلبی نے
مئی