سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہداء کی تعداد 42438 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اور زخمیوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں اب تک 42438 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جنگ کے آغاز سے زخمیوں کی مجموعی تعداد 99246 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت غزہ نے مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ میں دو سنگین جرائم اور قتل عام کیے ہیں۔
وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ گھنٹوں میں ہونے والے حملوں میں 29 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں مسلسل قتل عام،شہدا کی تعداد کتنی ہو چکی ہے؟
بیان میں مزید کہا گیا کہ کچھ شہداء اور زخمی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور صیہونی قابضین امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جولانی کا شام میں مسلح گروپوں کو ختم کرنے کا منصوبہ
دسمبر
پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش
جنوری
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
جولائی
پنجاب حکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ
جون
انڈونیشیا نے شرائط پوری نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی
اکتوبر
لبنان میں20 لاکھ لیٹر غیر قانونی ذخیرہ شدہ پٹرول دریافت
اگست
صومالیہ کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
اپریل
سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی
جولائی