?️
کویت (سچ خبریں) کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے قانونی میکانزم کو متحرک کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لیے اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے۔
یہ بات اقوام متحدہ اور جنیوا میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مستقل نمائندے سفیر جمال الغنیم نے 22 فروری سے 23 مارچ تک منعقد ہونے والے کونسل کے 46 ویں اجلاس سے پہلے کویت کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہی۔
سفیر الغنیم نے کہا کہ کویت کی ریاست معصوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل (قابض ریاست ) کے ذریعہ کیے گئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی بیت المقدس پر قابل اطلاق انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں اور دفعات کا احترام یقینی بنایا جائے۔
کویت کے سفیر نے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی بار بار ہونے والی جارحانہ کارروائیوں اور خلاف ورزیوں کی سنگینی کی نشاندہی کی اور کہا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ناقابل قبول ہیں۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کے بھائی کے دورہ امریکہ کا راز کیا ہے؟
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: مجتہد کے نام سے مشہور سعودی وسل بلور اکاؤنٹ نے
مئی
غزہ کے بارے میں ترک پارلیمنٹ میں فدان کی رپورٹ: ہم نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر
اگست
مسک: ٹرمپ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر اور دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک
جون
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری
صیہونی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:آپریشن حنظلہ کے ہیکنگ گروپ نے اسرائیل کی تاریخ کے سب
نومبر
سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور کمیٹیوں نے سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ
اپریل
سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو
جون
کیا ایک اور فلسیطنی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں؟حماس کا الشرق الاوسط کی خبر پر رد عمل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے روزنامہ الشرق الاوسط کی جانب
نومبر