پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے بارے میں کرملین کا اظہار خیال 

پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے بارے میں کرملین کا اظہار خیال 

?️

سچ خبریں:کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے لیے مختلف سطحوں پر تیاری درکار ہے جبکہ تاریخ اور مقام کا تعین ابھی باقی ہے۔

روسی صدارتی محل کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ملاقات دونوں ملکوں کے تعلقات کی نوعیت کے پیشِ نظر ناگزیر ہے۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پسکوف نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ روس اور امریکہ کے رہنماؤں کی ملاقات اہم موضوع ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملاقات بلا شبہ ضروری ہے۔
پسکوف نے مزید کہا کہ اس ملاقات کو مؤثر بنانے کے لیے مناسب تیاری اور مختلف سطحوں پر اقدامات کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات اتفاقاً نہیں ہو سکتیم اسے درست طریقے سے تیاّر کیا جانا چاہیے، اور دونوں ممالک کے درمیان جاری رابطوں کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔
ابھی تک پیوٹن اور ٹرمپ کے ممکنہ ملاقات کی تاریخ یا مقام کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔ تاہم اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر مئی میں سعودی عرب میں پوتین سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے پاس بھی اسرائیلی ہتھیاروں کے نئے ڈپو کی پوزیشن ہے: الجزیرہ

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  الجزیرہ نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ

پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا

?️ 11 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان

سعودی شہریوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کے ہاتھوں میں صیہونی جاسوس سافٹ وئر

?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:2017 میں اسرائیلی حکومت نے مبینہ طور پر سعودی سکیورٹی فورسز

معاہدے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا ہی ہوگا: شہزاد اکبر

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد

روس نے یوکرائنی جنگ کے سابق فوجیوں کے لیے سہولیات مختص کیں

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے

ایک اور سنوار غزہ کا خطرناک ترین شخص 

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق ضدی مگر لطیف کہا گیا

مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان

حکومت کی جانب گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے. مزمل اسلم

?️ 16 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے