سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ تحریک نے ترکی میں بڑی کامیابی حاصل کر لی، جہاں امریکی فاسٹ فوڈ چین KFC کی تمام 537 شاخیں مکمل طور پر بند کر دی گئی
ہیں، ازبک میڈیا ادارے zamin.uz کے مطابق، KFC ترکی کے فرنچائز ہولڈر ایشگیدا (İş Gıda) نے 7.7 بلین ترک لیرز (تقریباً 214 ملین ڈالر) کے قرضوں کے باعث دیوالیہ پن کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی میں مغربی اور اسرائیلی حمایت یافتہ برانڈز کے خلاف بائیکاٹ کی تحریک زوروں پر ہے، اور عوام کی طرف سے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں واضح موقف اپنایا جا رہا ہے۔
KFC، جو 1989 سے ترکی میں سرگرم تھا، اب مکمل طور پر اپنا آپریشن بند کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 7 ہزار ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں، اس خبر نے نہ صرف ترکی بلکہ عالمی سطح پر بھی بائیکاٹ مہم کی مؤثریت کو اجاگر کیا ہے۔
یہ واقعہ ان برانڈز کے لیے سنجیدہ انتباہ ہے جو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے باوجود خاموشی یا حمایت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ترکی کے شہریوں نے معاشی دباؤ کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے، مظلوموں کے حق میں عملی قدم اٹھایا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان
مئی
نگران وزیر اعلیٰ کا سندھ منچھر جھیل پر جاری بحالی کے کام کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت
ستمبر
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
دسمبر
اس ملک میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں، حاکمیت ہمارے ملازمین کی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
فروری
تحریک لبیک پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری
اپریل
صہیونی تجزیہ کاروں کی نظر میں شام کی صورتحال
دسمبر
عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم
مئی
نیٹو اور یورپی یونین کے خلاف پراگ میں دسیوں ہزار افراد کا مظاہرہ
ستمبر