اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں

اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں

🗓️

بیروت (سچ خبریں)  اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری ہے اور اب جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نے درجنوں بھیڑ بکریاں چوری کرلی ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این ای نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شیبا شہر (جنوبی لبنان) سے ایک چرواہے کی 100 بکریاں چرا لیں اور انہیں مقبوضہ فلسطین لے گئے۔

لبنانی میڈیا نے گذشتہ اتوار کو اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی لبنان کے اندر سے 500 بکریوں کا ایک بڑا ریوڑ چوری کر کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کر چکی ہے۔

لبنان کی قومی میڈیا نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی قابض افواج نے 500 بکریوں کو اغوا کیا اور الصمقہ کے مغرب میں کفر شوبا میں ایک چرواہے کو گولی مارنے کے بعد انہیں مقبوضہ علاقوں میں لے گئے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بھی صہیونی فوج  نے لبنانی سرزمین پر واقع کفر شوبا سرحدی علاقے کے بستارہ محلے میں ایک لبنانی چرواہے کو اغوا کر لیا اور مقبوضہ فلسطین میں لے گئی لیکن جب بیروت نے چرواہے کے اغوا کے بارے میں صیہونی حکومت سے شکایت کی تو صہیونی فوج نے اس کی رہائی کا اعلان کردیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے

🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات

عمران خان کی جانب سے ‘نیوٹرلز’ کی مخالفت ماضی کی بات ہے، پرویز الہٰی

🗓️ 7 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی

وفاق افغانستان سے بات چیت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے، پختونخوا حکومت کا مطالبہ

🗓️ 2 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے

حکومت رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرائے گی

🗓️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان

یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس

غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے میڈیا کے اصول

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام، غزہ میں جنگ کو

تین مہینوں میں بغداد میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے پس پردہ حقائق

🗓️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:پیر کے روز صدر شہر میں ہونے والا دھماکا پچھلے تین

ای وی ایم کی طرح زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی مخالفت ہوئی تھی

🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے