?️
سچ خبریں:لبنانی فوج نے جنوبی لبنان میں صیہونیوں کا ایک اور جاسوسی نظام دریافت اور تباہ کر دیا ہے، حالیہ کارروائی بیئر شعیب کے مقام پر ہوئی، جو صیہونیوں کی مسلسل جاسوسی کوششوں کا حصہ ہے۔
لبنان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی جاسوسی سسٹم کو کشف اور تباہ کر دیا ہے، یہ کارروائی بیئر شُعَیب کے مقام پر انجام دی گئی، جو ملک کے جنوبی سرحدی علاقے میں واقع ہے۔
یہ انکشاف لبنانی فوج کے جاری کردہ رسمی بیان میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ صہیونی قابض فوج کی جانب سے قائم کردہ 13 مٹی کی رکاوٹیں بھی بلیدا-مرجعیون کے علاقے میں ختم کی گئی ہیں۔
یہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے جاسوسی نظام کا دوسرا انکشاف ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز بھی ایک اور اسرائیلی جاسوسی نظام کو لبنانی فوج نے تلاش کر کے تباہ کیا تھا۔
ماضی میں بھی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پتھروں میں چھپے سینسرز، کیمروں اور جاسوسی آلات نصب کیے تھے تاکہ لبنانی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً حزب اللہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جاسوسی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اسرائیل کی مسلسل دراندازی کی کوششوں کا حصہ ہیں، جس کا مقصد میدانی برتری حاصل کرنا اور حساس معلومات اکٹھی کرنا ہے۔
یہ مسلسل انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل لبنان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہا ہے،لبنانی فوج کی بروقت کارروائیاں نہ صرف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا رہی ہیں بلکہ ملک کے دفاعی عزم کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
میانمار میں فوجی بغاوت؛فوج کا اقتدار پر قبضہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے
فروری
امریکہ کے میزائل تجرباتی مرکز میں زوردار دھماکہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، نورتھروپ گرومن (Northrop Grumman) کمپنی کے
اپریل
مغرب روس کو عصر حجر میں کیوں نہیں لوٹا سکا؟
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: جبکہ یوکرین کی جنگ کو پانچ ماہ سے زیادہ
جولائی
حکومت کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف
فروری
صیہونی جنرل کا اپنی فوج کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریزرو چیف نے غزہ کی حالیہ جنگ میں
مئی
پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدارکی نگہبان ہوتی ہے۔ صدر مملکت
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے
جون
غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی چابکدستی؛صیہونیوں کا ناک میں دم
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں حیران
جولائی
وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کو صاف بنانے کے لئے اہم فیصلہ لیا
?️ 27 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیہات میں
نومبر