دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی اور لوگوں نے اپنی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے آنے والی درآمدات میں اسرائیلی مصنوعات کی شمولیت کی دریافت پر کویت کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے سماجی کارکنان نے اسرائیلی ساختہ مصنوعات کی مقامی مارکیٹ میں موجودگی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گردش کی جو کہ متحدہ عرب امارات سے درآمد ہونے کے بعد کویتی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں فروخت کی جارہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے کویت کی فیڈریشن آف کوآپریٹو سوسائٹی کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی بھی شیئر کی جس میں مقامی مارکیٹوں سے اسرائیلی مصنوعات کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔
نومبر میں کویتی وزارت صنعت و تجارت نے صارفین کی جانب سے دکانوں میں اسرائیلی مصنوعات سے متعلق شکایت موصول ہونے کے بعد 8 دکانوں کو بند کردیا تھا۔
کویت کے ممتاز اسکالر طارق السویدان نے متحدہ عرب امارات کے انسداد عرب اسرائیلی تعلقات گروپ کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں اسرائیل سے سامان حاصل کرنے والی عرب کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔