اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا: سابق صیہونی وزیر جنگ

اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا: سابق صیہونی وزیر جنگ

?️

سچ خبریں:صیہونی اور سابق عہدیداروں نے ایک کے بعد دیگرے ایسے بیانات دیے ہیں جن سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آ رہی ہے کہ صہیونی ریاست حماس کو شکست نہیں دے سکتی اور غزہ جنگ کا کوئی عسکری حل نہیں رہا۔

سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جو حکومت 20 مہینے میں حماس کو ختم نہیں کر سکی، وہ 17 سال مزید بھی کوشش کرے تو بھی کامیاب نہیں ہوگی، انہوں نے نیتن یاہو کابینہ کو ناکام قرار دیا اور اعتراف کیا کہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات تاریخ کے بدترین مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یروشلم پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا شہر ہے اور اسے فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے،انہوں نے زور دیا کہ جنگ فوری روکی جائے،اسرائیلی اسیر واپس لائے جائیں،فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں
سابق کمانڈر اورن سلومون نے انکشاف کیا کہ،حماس کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ بے اثر رہی ہے، فوراً نئے لوگ ان کی جگہ آ گئے،حماس نے فوجی گاڑیوں کی پیچھے نصب کیمروں سے بم دھماکوں کی ٹائمنگ اور مقامات کو درست طریقے سے ہم آہنگ کیا، ان کی ضدزره ٹیکنالوجی بحال ہو چکی ہے۔
یہ اعترافات اس بات کی علامت ہیں کہ اسرائیل نہ صرف جنگی میدان میں پیچھے ہٹ رہا ہے بلکہ اس کی داخلی سیاسی و عسکری صفوں میں شکست کا احساس غالب آ چکا ہے،اسرائیلی حکام اب خود غزہ سے انخلاء اور امن معاہدے کی بات کرنے لگے ہیں ایک واضح اشارہ کہ حماس نے اس جنگ کو دفاعی برتری سے نفسیاتی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اسکی اپنی پالیسی ہے۔ شیری رحمان

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اگر بھارت خود

جماعت اسلامی کراچی کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ’حقوق کراچی‘ کا اعلان

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے 31 اگست بروز اتوار کو

کورونا: وزیر اعلی سندھ نے اہم ہدایات جاری کر دیں

?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

وزیراعظم آج آبائی شہر  کا دورہ کریں گے

?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج اپنے  آبائی شہر میانوالی

کوشش ہوگی گرتی معیشت کو روکیں اور اسکی سمت درست کریں: اسحاق ڈار

?️ 26 ستمبر 2022 لندن: (سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ

سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ

?️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد

ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع

مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے