?️
رباط (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے مراکش کے دورے کے دوران رباط میں مراکشی وزیراعظم سعد الدین عثمانی سے ملاقات کی۔
مراکشی وزیراعظم اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معرکہ سیف القدس، قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مراکشی وزیراعظم عثمانی نے یقین دلایا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے ہرممکن امداد فراہم کرنے کے ساتھ فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ حماس کا وفد بدھ کی شام کو مراکش کے دورے پر رباط پہنچا تھا، قبل ازیں حماس کے وفد نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف سے بھی ملاقات کی تھی، قاہرہ کے بعد حماس کا وفد مراکش پہنچا ہے جب کہ آئندہ ہفتے حماس کی قیادت موریتانیہ کا دورہ کرے گی۔
حماس کی قیادت نے مراکش کے دورے کے دوران وزیراعظم سعدالدین عثمانی سے ملاقات میں انہیں فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔
حماس کے وفد کا مراکش میں سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا، چند روزہ دورے کے دوران حماس کی قیادت مراکشی وزارت خارجہ کے عہدیداروں سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا ثالثوں کے ساتھ کھلواڑ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے
اگست
غزہ کے دلدل میں نتن یاہو کا کیا رول رہےگا ؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران، حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان معطل
مئی
کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں
دسمبر
صیہونی ریجیم کی فوج کا 10 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ
ستمبر
رمضان کے تیسرے جمعہ سے صیہونی سکیورٹی سروسز کو تشویش
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو 250000 فلسطینی
اپریل
نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی
?️ 10 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی شدید لہر
مئی
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون
پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ حنیف عباسی
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
جون