🗓️
سچ خبریں:مراکش کی حکام نے داعش کے ایک خطرناک دہشت گردی منصوبے کو ناکام بنانے کی خبر دی ہے جس نے ملک کو شدید خطرے میں ڈالا تھا۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکشی حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے ایک ایسا دہشت گردی منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جو ملک کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ تھا، یہ منصوبہ معلومات کی درستگی کی بنیاد پر ناکام بنایا گیا۔
مراکش کے حکام کے مطابق، اس منصوبے کے تحت کئی شہروں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، ان شہروں میں العیون، دارالبیضاء، فاس، طنجہ، ازمور، جرسیف، اولاد تایمہ اور تمسنے شامل تھے۔
ان علاقوں میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران 12 انتہا پسندوں کو گرفتار کیا گیا، جن کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔
مراکشی حکام نے بتایا کہ یہ افراد داعش کے ساتھ بیعت کر چکے تھے اور خطرناک دہشت گردی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم میں ملوث تھے جو ساحل آفریقہ کے علاقے میں داعش کے معروف رہنما کے نگرانی میں کی جا رہی تھیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
🗓️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو
جولائی
’سپر مین‘ کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے ٹریلر بن گیا
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا
دسمبر
افغانستان کا صحت کا نظام تباہ و برباد
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے سلام الجنبی نے
اکتوبر
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کا قیام: چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا عمل جاری
🗓️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی
مئی
حکومت کا اضافی بجلی کو کرپٹو مائننگ کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ
🗓️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرپٹو مائننگ اور بلاک چین پر مبنی
مارچ
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ
🗓️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان
جنوری
9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
امریکہ کے پناہ کے متلاشیوں کے خلاف نئے ضوابط نافذ
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا
فروری