?️
سچ خبریں:شام میں داعش کے زیرزمین گروہوں کی واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے،بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد داعش نے پہلا حملہ کیا ہے، جس سے ملک میں بدامنی کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
روزنامہ رأی الیوم نے ایک تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ شام میں داعش کے زیرزمین گروہ دوبارہ سرگرم ہو چکے ہیں اور ملک میں سیکیورٹی کے حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیر الزور کے مضافات میں داعش دوبارہ میدان میں؛ الجولانی کے دہشت گردوں کے ساتھ ممکنہ ہم آہنگی
اس رپورٹ کے مطابق، داعش نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صوبہ السویدا میں اپنی پہلی دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شامی حکومت کو نظام مرتد قرار دیا ہے۔
یہ اعلان واضح اشارہ ہے کہ ابو محمد الجولانی کی زیرقیادت گروہ اب داعش کے براہِ راست نشانے پر ہے۔ الجولانی کے پاس نہ تو اتھارٹی ہے اور نہ ہی وسائل کہ وہ داعش کی بڑھتی سرگرمیوں کو روک سکے، کیونکہ دمشق میں مرکزی حکومت کمزور ہو چکی ہے اور ملک بھر میں اسلحہ باآسانی دستیاب ہے۔
داعش سے وابستہ ہفت روزہ النبأ نے حالیہ شمارے میں الجولانی اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ریاکاری اور جہاد سے انحراف قرار دیا ہے۔ داعش کے نظریے کے مطابق، یہ اقدام بشار الاسد کے خلاف جنگ کو فرض بنا دیتا ہے۔
دوسری جانب، الجولانی حکومت کے وزیر داخلہ نورالدین البابا نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد داعش کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
ادھر، داعش اور کردوں پر مشتمل شامی ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے درمیان مشرقی و شمال مشرقی شام میں جھڑپیں شدت اختیار کر چکی ہیں۔ SDF ان علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے، جہاں داعش کی دوبارہ ابھرنے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
انسانی حقوق کے نگراں ادارے سیرین آبزرویٹری کے مطابق، جمعرات کے روز داعش نے پہلی بار الجولانی سے منسلک فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں شامی فوج کے بریگیڈ 70 کا ایک سپاہی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض آغاز ہے اور داعش کے مزید حملوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، جو شام کو ایک بار پھر سیکیورٹی بحران میں دھکیل سکتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں
اکتوبر
عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق
مئی
واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کی آزمائش
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپس نے میسیجز کو ہائی
نومبر
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
?️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن
نومبر
برطانوی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تہران میں برطانوی سفیر کو اس ملک میں ایرانی ووٹرز کو
جون
سیلاب سے متاثرہ کراچی تا پشاور ریل سروس 35 دن بعد بحال
?️ 2 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور پشاور کے درمیان 5 ہفتوں سے معطل
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں برہمن سامراج کشمیری عوام کا قتل عام کررہاہے ، عبدالرشید ترابی
?️ 18 مارچ 2025ریاض: (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے
مارچ
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل