🗓️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی موجودہ حکومت کی پالیسیاں امریکہ کو تیسری عالمی جنگ میں داخل ہونے کے دہانے پر لے آئی ہیں۔
، رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی حکومت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن حکومت کی پالیسیاں امریکہ کو خطرناک صورتحال سے دوچار کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے امریکہ چند ماہ کے اندر تیسری عالمی جنگ میں داخل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، جو کہ ڈیموکریٹک پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، دعویٰ کیا کہ امریکی عوام کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ملک درست سمت میں نہیں جا رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں آئندہ چند ماہ کے حوالے سے شدید تشویش ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت سارے مسائل سے دوچار ہیں۔
درحقیقت، میں آئندہ تین ماہ کے بارے میں پریشان ہوں، مجھے ڈر ہے کہ جو لوگ اس وقت حکومت میں ہیں، ان کی وجہ سے ہم ایک اور عالمی جنگ کی طرف بڑھ جائیں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر وہ 5 نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تو فوری اقدامات کریں گے اور فوراً امریکی عوام اور کیلیفورنیا کو کمالا ہیرس کی ناکامیوں سے نجات دلائیں گے جو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیں۔
سابق امریکی صدر نے اپنی پہلی صدارتی مدت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران میں نے ملک کو محفوظ رکھا اور جنگ کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔
میں آپ کو جنگ سے دور رکھوں گا، میں یوکرین کی جنگ کو ختم کروں گا، مشرق وسطیٰ کی بدامنی کو روکو گا اور تیسری عالمی جنگ کو روکوں گا۔
ٹرمپ نے کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ انتخابات جیتنے کی صورت میں یوکرین کی جنگ کو 24 گھنٹوں کے اندر ختم کر دیں گے جبکہ کمالا ہیرس، جو کہ یوکرین کی مضبوط حامی ہیں، نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ دراصل کیف کو روس کے حوالے کر دیں گے۔
مزید پڑھیں: کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟فرانسیسی میگزین کا اظہار خیال
ماسکو نے ٹرمپ کے امن سے متعلق انتخابی وعدوں پر شبہ ظاہر کیا ہے اور کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی جادویی چھڑی ہے جو ایک رات میں جنگ کو ختم کر سکے۔
مشہور خبریں۔
ایئر انڈیا پر سائبر حملہ میں بڑی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر
🗓️ 22 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا سائبر حملے
مئی
برطانوی وزیر خارجہ کا دورۂ چین ملتوی،وجوہات؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ
جولائی
مقبوضہ حیفا میں صیہونیوں کے خلاف مسلح حملہ، متعدد زخمی
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:مقبوضہ حیفا میں مقبوضہ حیفا میں فائرنگ اور چاقو سے
مارچ
بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار
🗓️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان
ستمبر
غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: ایک مصری ڈاکٹر، جو جنگ کے پہلے دنوں سے غزہ
اپریل
کشمیری 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس
🗓️ 31 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں
دسمبر
اسرائیل اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن گیا ہے: عطوان
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی
مارچ
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری