?️
سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی مزاحمت پر فوجی دباؤ ڈال کر اپنے قیدیوں کو آزاد نہیں کر سکتی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ غزہ پٹی میں آٹھ ماہ کی جنگ کے بعد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب کے حکام کا فلسطینی گروپوں پر فوجی دباؤ کے ذریعے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ محض جھوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو صیہونی وزیر جنگ پر برہم، وجہ؟
اخبار نے مزید لکھا کہ انتہا پسند دائیں بازو والوں کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ حماس کے پاس موجود باقی قیدیوں کو اپنی ذاتی بلند پروازیوں کی نذر کریں۔
اسرائیلی فوجیوں نے النصیرات کیمپ میں خونریزی کے بعد آٹھ ماہ بعد چار اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی، لیکن اس وحشیانہ آپریشن کے دوران، کچھ دوسرے قیدی بھی انہیں فوجیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی حالت زار؛ قابض وزیر کی زبانی
آٹھ ماہ قبل، تل ابیب کے حکام نے غزہ پٹی پر حملے کے آغاز کے دوران، فوری طور پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کی سرنگوں کی تباہی کا وعدہ کیا تھا، جو ابھی تک کسی صورت میں پورا نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔


مشہور خبریں۔
بشام حملے پر اعلٰی سطح کا سیکیورٹی اجلاس، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی ہدایت
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح
مارچ
غزہ کے ہسپتالوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت
مارچ
لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:مصدقہ ذرائع نے کییف کی جانب سے یوکرین کے نایاب معدنی
فروری
صیہونی حکومت خانہ جنگی کے دہانے پر ہے: مجازی کارکن
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں ہفتے کے
مارچ
لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر یاسمین راشد پھر گرفتار
?️ 14 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی
بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اگست
صیہونی فلسطین میں امن نہیں دیکھ سکیں گے: مزاحمتی گروہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: قدس میں شہادت کے عمل کے جواب میں جاری ایک بیان
ستمبر
ترکی شام ، عراق اور افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ نے شام کے علاقے عفرین
جولائی