سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے کہا کہ شام کے دیہاتوں اور شہروں کی سلامتی ایسے افراد کے حوالے کی جا چکی ہے جو ماضی میں القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا حصہ رہے ہیں اور عراق میں ہزاروں بے گناہوں کے خلاف سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے کہا کہ شام کے عوام آخرکار اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، لیکن ایسے دہشتگردوں پر اعتماد کرنا باعث تشویش ہے، کیونکہ ان کے دہشتگردانہ نظریات نہ صرف شام بلکہ ماضی میں عراق کے عوام کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا، ہم اپنے ملک کو کبھی ماضی کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گا۔
مزید پڑھیں: شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم
قابل ذکر ہے کہ دہشتگرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کا سربراہ الجولانی ماضی میں القاعدہ کے ساتھ کام کر چکا ہے اور عراق میں ہزاروں افراد کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے جسے لے کر عراقی عوام اور حکومت کو تشویش ہے۔