?️
سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر اپناتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی ریاستی ادارہ ہے، لبنان کو داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے
لبنانی صدر جوزف عون کی جانب سے عراق کی نیم سرکاری عسکری تنظیم حشد الشعبی پر تنقیدی بیان دینے پر عراقی حکومت نے سخت ردعمل دیا ہے اور لبنانی سفیر علی الحبحاب کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
عراقی خبررساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے لبنانی سفیر کو طلب کر کے صدر جوزف عون کے بیان پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے،یہ بیان غیر موزوں، غیر ضروری اور دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرنے والا ہے۔
عراقی نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحرالعلوم نے واضح کیا کہ الحشد الشعبی، عراق کی سیکیورٹی اسٹرکچر کا ایک اہم ریاستی اور قانونی حصہ ہے،اسے کسی بھی طور پر لبنان کے داخلی بحران یا حزب اللہ جیسے معاملات سے جوڑنا نامناسب اور غیر سفارتی عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی صدر کو چاہیے تھا کہ عراق کو لبنان کے داخلی معاملات میں نہ گھسیٹتے، خاص طور پر جب کہ عراق نے ہمیشہ لبنان کی مشکل گھڑیوں میں حمایت کی ہے۔
بحرالعلوم نے امید ظاہر کی کہ لبنانی صدر اپنے بیان پر نظرثانی کریں گے تاکہ برادرانہ تعلقات میں خلل نہ آئے، دوسری جانب، لبنانی سفیر علی الحبحاب نے دونوں ممالک کے گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ عراقی وزارت خارجہ کی شکایت کو لبنانی صدر تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ لبنانی صدر جوزف عون نے العربی الجدید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ عراق میں الحشد الشعبی کا ماڈل لبنان میں ہرگز نہیں دہرایا جائے گا، حزب اللہ کے افراد، اگر لبنانی فوج میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو انہیں وہی قانونی امتحانات، تربیت اور اہلیت مکمل کرنی ہوگی جو دیگر اہلکاروں کے لیے ضروری ہے۔
یہ بیان عراق میں سخت ناراضگی کا سبب بنا ہے، جہاں الحشد الشعبی کو داعش کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ادارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
رفح میں امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کے صہیونی جرم بے نقاب
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں قابض حکومت
اپریل
فیسبک کا نام تبدیل ہونے کا امکان
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے فیس بک کا نام تبدیل
اکتوبر
ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا، صیہونیوں کا اعتراف
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کوبارہ میزائل حملوں،
جون
نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق سیف الاسلام قذافی کے بیان کا وسیع پیمانہ پر خیرمقدم
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے بنیامین نیتن یاہو
مئی
روس کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس
فروری
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بدلہ یورینیم کی افزودگی؛سعودی عرب کی امریکہ سے مانگ
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرنے
مارچ
امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ
اپریل
امریکی یہود مخالف اصطلاح استعمال کرنے پر ٹرمپ سے ناراض ہیں
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنی انتظامیہ کے ایجنڈے
جولائی