?️
سچ خبریں:عراقی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کردستان ریجن سے تیل کی برآمدات روکے جانے کے نتیجے میں ملک کو 22 سے 25 ارب ڈالر کے درمیان نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیرِ خارجہ فؤاد حسین نے بلومبرگ سے گفتگو میں کہا کہ کردستان ریجن سے تیل کی برآمدات رکنے کی وجہ سے عراق کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
عراقی وزارتِ خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ کردستان سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع ہوسکتی ہیں، تاہم یہ معاملہ تاحال وزارتِ تیل کے جواب کا منتظر ہے، عراقی تیل مارکیٹنگ کمپنی سومو نے کہا ہے کہ اس حوالے سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ
کردستان ریجنل گورنمنٹ کے ترجمان پیشوا ہورامی نے وضاحت کی کہ معاہدہ مکمل ہوتے ہی 48 گھنٹوں کے اندر برآمدات بحال کی جاسکتی ہیں۔
اسی سلسلے میں عراقی حکام نے کردستان کی علاقائی حکومت اور غیرملکی آئل کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ ایک نیا اجلاس منعقد کریں تاکہ برآمدات کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی کے معاملات پر بات چیت کی جاسکے۔
متوقع ہے کہ کردستان سے ترکی کے راستے پائپ لائن کے ذریعے برآمدات کی بحالی کے بعد ابتدائی طور پر روزانہ تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار بیرل عالمی منڈیوں تک پہنچیں گے، تاہم ماہرین کو خدشہ ہے کہ اوپیک پلس اتحاد کی پیداوار میں اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی ضرورت سے زیادہ نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں:ترکی کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ کا عراق کے کردستان کا دورہ
مارچ 2023 میں برآمدات کی بندش سے قبل کردستان ریجن روزانہ تقریباً 5 لاکھ بیرل پیداوار اور برآمدات کر رہا تھا، لیکن ایک ثالثی فیصلے کے بعد جس میں انقرہ کو بغداد کو 1.5 ارب ڈالر ادا کرنے کا پابند کیا گیا، ترکی نے تیل کی ترسیل کے لیے اپنی پائپ لائنوں کا استعمال روک دیا۔ جولائی میں کردستان ریجن نے اتفاق کیا کہ اپنے تیل کو کمپنی سومو کے حوالے کرے تاکہ اس کی بین الاقوامی فروخت وہی کرے۔ یہ اقدام تیل کی آمدنی پر برسوں سے جاری تنازع کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا۔


مشہور خبریں۔
روس منگل سے یوکرین کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:بلومبرگ کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا
فروری
نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں
جون
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
میں نے جنگ بندی کی تصدیق کے لیے صنعاء کا سفر کیا: ریاض کے ایلچی
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی سفیر محمد الجابرنے عمانی وفد کے ساتھ یمن
اپریل
فواد چوہدری نے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کر دیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’
مئی
لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں
جولائی
الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ بندش کو نتائج میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرنیٹ
فروری
لیبیا کی نئی حکومت کے آنے کے بعد مزید کشمکش
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ہفتے کل جمعرات کو
فروری