?️
سچ خبریں:عربی نیوز چینل المیادین کے مطابق، ایران کا حالیہ میزائل حملہ اسرائیل کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا اور مؤثر حملہ ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، ایران نے 40 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جن سے شمالی اسرائیل میں جانی نقصان ہوا۔
عربی نیوز چینل المیادین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ میزائل حملہ اسرائیل کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا اور کامیاب حملہ قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، المیادین کے تہران میں موجود نمائندے نے بتایا کہیہ آپریشن ایران کی جانب سے فلسطینِ اشغالی کے خلاف انجام دیے گئے تمام حملوں میں سب سے بڑا اور مؤثر تھا۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے کی شدت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے حالیہ کارروائی میں 40 سے زائد بیلسٹک میزائل اسرائیل کی طرف داغے۔
اسرائیلی چینل 14 کے مطابق، شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ اسرائیل کے چینلز 12 اور 13 نے اپنی رپورٹوں میں بتایا ہے کہ امدادی تنظیم ‘نجات و ایمرجنسی’ نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں الجلیل الغربی (شمالی اسرائیل) میں 6 افراد زخمی ہوئے،اطلاعات کے مطابق، ان زخمیوں میں سے ایک فرد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر پانچ کو معمولی زخم آئے ہیں۔
یہ حملہ وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت کیا گیا، جو عید غدیر کی شب ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے انجام دیا گیا،حملے میں درجنوں میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے جو اسرائیلی دفاعی نظام کی متعدد پرتوں کو عبور کرتے ہوئے اہم فوجی و شہری اہداف پر گرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں
فروری
وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے
مئی
میں تھا جس نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل دیئے تھے: ٹرمپ
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے
مارچ
امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں پر یمنی فوج کے پیغامات
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے کے بعد
دسمبر
الحیاہ: ہم نے جنگ کو روکنے کی پوری کوشش کی۔ ہم ایران کے شکر گزار ہیں
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے
اکتوبر
اسرائیل عادت سے مجبور
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے المعمدانی
اکتوبر
مسجد اقصی کو بچانے کی دعوت
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:قدس بین الاقوامی فاؤنڈیشن نے صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد
مئی
انگلینڈ میں مسلمانوں کی توہین کا سلسلہ جاری
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کو انگلینڈ کی سڑکوں پر ہراساں کیا جاتا
نومبر