ایران نے یمن-امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا:نیویارک ٹائمز

ایران نے یمن-امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا:نیویارک ٹائمز

?️

سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے انصاراللہ کو بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں پر حملے روکنے پر آمادہ کیا تاکہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہو، جبکہ یمنی قیادت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی درخواست امریکہ کی جانب سے آئی۔

امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یمن کے انصاراللہ کو امریکی بحری جہازوں پر حملے روکنے پر راضی کیا ہے، تاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ

رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے ایرانی وزارت خارجہ اور پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے دو سینئر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اقدام عمان کی ثالثی کوششوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد امریکہ اور یمن کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے یمن پر حملے فوری طور پر روک دیے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے اتحادی، یمن کی انصاراللہ تحریک کو قائل کیا کہ وہ بحیرہ احمر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانا بند کرے۔

سی این این نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی، اسٹیو وٹکاف نے گزشتہ ہفتے عمانی حکام کے ساتھ مل کر یمن-امریکہ جنگ بندی پر بات چیت کی ہے، وٹکاف نہ صرف جنگ بندی میں بلکہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کسی براہِ راست مذاکرات کے نتیجے میں نہیں ہوئی، بلکہ امریکہ نے خود اس کا آغاز کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جنگ بندی صرف امریکی بحری بیڑے پر حملے روکنے سے متعلق ہے، اور اس میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر کوئی سمجھوتہ شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ

یمنی حکام اور انصاراللہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ غزہ کی حمایت جاری رہے گی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کوئی نرمی نہیں آئے گی۔

مشہور خبریں۔

بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 21 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو

اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا

پی ٹی آئی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے

ترکی میں بے روزگاری ایک بار پھر بڑھتی ہوئی: حریت

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   ترکی کے شماریاتی ادارے نے حال ہی میں اعلان کیا

غزه کی جنگ میں امریکہ کے مقاصد کیا ہیں ؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو

پیپلز پارٹی کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ایک اور کوشش ناکام

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب

پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘ ( SadaPay)کا پاکستانی فری لانسرز کے لیے احسن اقدام

?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘  نے پاکستانی فری لانسرز

کسی کو افغانستان کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے موسم بہار میں دوبارہ جنگ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے