?️
سچ خبریں:سی این این کے مطابق، ایران اور امریکہ اگلے دور کی بات چیت میں ایک جامع معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں،مذاکرات کا امکان مشرق وسطیٰ میں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ ایک جامع معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ معاہدہ آئندہ مذاکراتی دور میں طے پا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مذاکرات غالباً مشرق وسطیٰ کے کسی مقام پر ہوں گے، تاہم ذرائع نے معاہدے کی تفصیلات یا شرائط بیان نہیں کیں۔
یہ صورتحال ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات خصوصاً جوہری پروگرام اور پابندیوں کے معاملے پر مذاکراتی سرگرمیاں حالیہ ہفتوں میں تیز ہو گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پانچواں غیر مستقیم مذاکراتی دور 2 خرداد کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوا، جس کی میزبانی سلطنت عمان نے کی۔
اس مذاکراتی دور میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ سیاسی معاون مجید تخت روانچی، قانونی معاون کاظم غریبآبادی اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق
امریکی وفد کی قیادت واشنگٹن کے سینئر مذاکرات کار اسٹیو وِٹکاف نے کی،مذاکرات کا انعقاد روم میں عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوا، جو اس بات کی علامت ہے کہ عمان اس امن عمل میں ایک کلیدی ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
اکتوبر
معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت
مارچ
اگر عرب متحد نہ ہوئے تو غزہ کی تباہی دوسرے عرب دارالحکومتوں میں دہرائی جائے گی: حماس
?️ 15 اگست 2025سچ خبریں: تمام عرب سرزمین پر قبضے کے صہیونی منصوبے کے بارے
اگست
کیا مغربی پٹی بھی صیہونیوں سے جنگ کرنے کو تیار ہے؟صیہونی وزیر جنگ کی زبانی
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی عہدیداروں کو مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق
جنوری
یمن میں ایران کی فوجی موجودگی کبھی نہیں رہی:ایران
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودیوں کے اس دعوے کے
دسمبر
عراق شام سرحد پر امریکی اڈے میں دھماکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب واقع ایک امریکی
جولائی
فرانس کے سفیر کے خلاف اسمبلی میں ہوگی بات:شیخ رشید
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو
اپریل
غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں کون رکاوٹ پیدا کر رہا ہے؟ حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست
دسمبر