آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر بین الاقوامی میڈیا کا ردعمل

آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر بین الاقوامی میڈیا

?️

سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے نئی جوہری تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر زور دیا۔

بین الاقوامی میڈیا نے ان بیانات کو وسیع طور پر کوریج دی ہے، جس میں ایران کے قومی خودمختاری اور ہم کر سکتے ہیں کے اصول پر تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟

بین الاقوامی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ بیانات، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بالواسطہ جوہری مذاکرات سے متعلق تھے، کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے دیے گئے بیانات کو خصوصی کوریج دیتے ہوئے یہ سرخی لگائی:
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی جوہری درخواست کو مسترد کر دیا، افزودگی جاری رکھنے کا عزم۔

روئٹرز نے لکھا کہ آیت‌الله خامنه‌ای نے بدھ کے روز تاکید کی کہ تہران یورینیم کی افزودگی (Enrichment) کو ترک نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کی کلید ہے اور دشمنوں نے اسی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

امریکہ کی تجویز ہمارے قومی خودکفالت اور ’ہم کر سکتے ہیں‘ کے عقیدے کے منافی ہے۔ امریکی متکبر اور دشمن قیادت کئی بار کہہ چکی ہے کہ ہمیں جوہری پروگرام نہیں رکھنا چاہیے۔ آپ کون ہوتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ ہم افزودگی رکھیں یا نہ رکھیں؟

روئٹرز کے مطابق، امریکہ کی نئی جوہری تجویز ہفتے کے دن عمان کے ذریعے تہران کو منتقل کی گئی۔ پانچ دور کی بات چیت کے باوجود کئی اہم اختلافی نکات بدستور موجود ہیں، جن میں ایران کا اندرون ملک افزودگی پر اصرار اور یورینیم ذخائر کی منتقلی سے انکار شامل ہے۔

تہران بارہا تاکید کر چکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور غیر فوجی ہے اور مغربی طاقتوں کی طرف سے اسلحہ بنانے کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ایسوسی‌ایٹڈ پریس نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کو شائع کرتے ہوئے لکھا کہ رہبر انقلاب نے امریکہ کی تجویز کو ‘ہم کر سکتے ہیں’ کے نعرے سے سو فیصد متصادم قرار دیا۔
انہوں نے مزید نقل کیا کہ جوہری صنعت صرف توانائی کے لیے نہیں، بلکہ یہ ایک مادر صنعت ہے۔ اگر ہمارے پاس 100 جوہری بجلی گھر ہوں مگر افزودگی نہ ہو، تو یہ بے فائدہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس پر تبصرہ کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای ایران نے جوہری مذاکرات میں امریکہ کی تجویز پر تنقید کی۔

دوسری جانب، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان تمی بروس نے ایران کے ساتھ متضاد موقف اپناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ

نئی جوہری ڈیل کے حصول کی کوششوں کے باوجود، ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی برقرار رہے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کہ امریکہ ایران کو محدود افزودگی کی اجازت دینے والا ہے، اپنی سوشل میڈیا ایپ Truth Social پر دعویٰ کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی!

ترجمان بروس نے ایک رپورٹر کے سوال پر کہا کہ جہاں امریکی پالیسی کا تعلق ہے، اہم بات یہ ہے کہ ٹرمپ کیا سوچتے اور کہتے ہیں۔ وہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کن موقف دے چکے ہیں کہ کوئی افزودگی نہیں ہوگی۔ اگر اس حوالے سے کوئی معاہدے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تو وہ غلط ہیں۔

قبل ازیں، ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے ویب سائٹ Axios کو بتایا کہ ایران ایک علاقائی افزودگی کنسورشیم کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ یہ ایران کے اندر قائم ہو۔ اگر یہ کنسورشیم ایران کی سرزمین پر کام کرے، تو اس پر غور ممکن ہے، لیکن بیرونِ ملک ہو تو ناکام ہوگا۔

Axios نے لکھا:

یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ایران ویٹکاف کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد نہیں کر رہا بلکہ ممکن ہے کہ وہ اس کے جزئیات پر بات کرنا چاہے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس حوالے سے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے لیے ایک سائنسی کامیابی ہے، جو ہمارے سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جس سے دستبرداری ممکن نہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا

?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول

پاکستانی سفیر کی ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملوں کی مذمت

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے نے

PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں

امریکہ فلسطینی صحافی کے قتل کے مجرموں کو مذمت کے بجائے سزا دے: صیہونیت مخالف تحریک

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی مخالف تحریک نے مغربی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے

اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ کی طبعیت بگڑ گئی، چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ

ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ،وجہ؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے ویڈیو

سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج

امریکہ نائیجر سے اپنی فوجیں کیوں نکال رہا ہے؟

?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے اعلان کیا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے