🗓️
سچ خبریں: سوشل میڈیا پر صیہونی صارفین نے قیساریا میں بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ہونے والے ڈرون حملے کے حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بعض نے یہاں تک امید ظاہر کی کہ مستقبل کے حملے زیادہ درست ہوں گے۔
المیادین خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد سوشل میڈیا کے صیہونی صارفین نے تل ابیب کی حکومت کی ناکامیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورا شمالی علاقہ حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں
کچھ صارفین نے اس حملے کو تل ابیب کی حکمت عملی کی ناکامی کی علامت قرار دیا اور اسے سراہا، جبکہ کچھ نے اسے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کا قدرتی ردعمل کہا۔
صیہونی صارفین کی جانب سے کیے گئے تبصروں میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ نیتن یاہو کو گاڑی میں یروشلم کی طرف غیر معمولی انداز میں دیکھا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ڈرون حملے کے خوف سے قیساریا میں نہ رکے اور فرار ہو گئے۔
کچھ صارفین نے نیتن یاہو کی فرار کی حکمت عملی کو اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ وہ اپنے ہی ملک کے سیکیورٹی نظام پر اعتماد نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں: مشتعل مظاہرین کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ
صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ حملے کے دوران خطرے کے سائرن نہیں بجے بلکہ صرف نیتن یاہو کی حفاظت کی گئی جو حملے سے قبل علاقے کو چھوڑ چکے تھے۔
مشہور خبریں۔
اب اسرائیل میں ہمارا کوئی خریدار نہیں رہا، وجہ؟
🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے مقبوضہ
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ: ججز تعینات کرنے والی حکومتی کمیٹی کل ذاتی حیثیت میں طلب
🗓️ 16 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت ون راولپنڈی
مئی
افغانستان کے بحران پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے
دسمبر
اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ
🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے
اپریل
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان
🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار
دسمبر
سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح
🗓️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار
اپریل
لبنان پر امریکہ فرانس اور سعودی عرب کا شدید دباؤ
🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل
جون
وزیر اعظم ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج
اکتوبر