?️
جنیوا (سچ خبریں) آج (بدھ) کو پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متاثرہ علاقوں خصوصا جموں و کشمیر میں بچوں کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے دائمی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جھڑپوں ہونے والے علاقوں اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے تحفظ کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق تحریری اپیل میں منیر اکرم نے بھارتی فوج کی جانب سے قصدی طور پر بچوں کو پیلٹ گنوں سے ہدف بنانے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
منیر اکرم نے جھوٹ موٹ کی جھڑپوں اور چھاپے مارنے کی کاروائیوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 300 معصوم کشمیریوں کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے تمام تر جھڑپوں کے علاقوں اور مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے تحفظ کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرنا فوری طور پر بند کرے، معصوم جانوں کے ساتھ دوبارہ سے ایسا مؤقف اختیار کرنے کی کوشش نہ کی جائے، جس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے گوٹرش کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کی کوششوں کو سراہا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ بچوں اور مسلح تصادم کی روشنی میں جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ بھارت بچوں کو سیکیورٹی فورسز سے منسلک نہ کرے اور بچوں پر پیلٹ گن کے استعمال سے گریز کرے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے کشمیر میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس نے مجھے غم زدہ کردیا ہے، میں اس صورت حال پر پریشان ہوں۔


مشہور خبریں۔
صوبہ میں کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 24 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
جولائی
موساد کے نئے سربراہ کے ایران کا مقابلہ کرنے کے منصوبے
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے نئے سربراہ نے ڈیوڈ
جون
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی
غزہ میں موسیٰ کا عصا؛ قابضین کا انتظار کرنے والا ایک بڑا ڈراؤنا خواب
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے غزہ شہر پر وسیع پیمانے پر حملے
ستمبر
خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم
فروری
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
دسمبر
ویکیپیڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک انفوگرافک میں مغربی ایشیائی اور
جنوری