?️
سچ خبریں:رمضان المبارک سے قبل صیہونی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت القمدس میں اپنی نفری بڑھا دی ہے، جبکہ فلسطینی نمازیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان سے قبل مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے مغربی کنارے کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے: اردن
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل بڑی تعداد میں صہیونی فوجی مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر فلسطینیوں اور صہیونی قابضین خصوصاً آبادکاروں کے درمیان ممکنہ تصادم کے خوف سے صہیونی فوجی مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ہی مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔
ہر سال صہیونی رژیم رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے میں اپنی فوجی نفری بڑھا دیتی ہے اور عملاً مقبوضہ قدس کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیتی ہے۔
اس کے علاوہ صہیونی حکومت فلسطینی نمازیوں کی مسجد الاقصیٰ تک آمد و رفت پر بھی سخت پابندیاں عائد کرتی ہے۔ اگرچہ تل ابیب ہر بار فلسطینیوں پر رمضان میں حالات خراب کرنے کا الزام عائد کرتا ہے، تاہم اس مرتبہ وہ خود تسلیم کر رہا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کے حملے کشیدگی کا سبب بن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مغربی کنارے پر صیہونیوں کی جارحیت جاری
صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کے پرتشدد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سیاستدانوں کی زندگیاں خطرے میں
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے
اگست
ترک وزارت خارجہ اردگان کو قائل کرنے میں ناکام
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک خبر رساں ایجنسی اے این کے اے نے رپورٹ کیا
اکتوبر
مریم نواز شریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
?️ 13 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پا
دسمبر
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الصادقون کے نمائندے نے عراق میں ترکی
اپریل
اسرائیلی میڈیا نے نفتالی بینیٹ کے فون کی ہیکنگ کی خبر کیسے دی؟
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے موبائل فون میں سائبری
دسمبر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ
اگست
خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی
?️ 17 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام
اپریل
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ