مالی (سچ خبریں) مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں نے یو این اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے یو این امن مشن کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یو این مشن کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے یو این پیس کیپرزکا تعلق چاڈ سے ہے جبکہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس کی مالی میں حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
یواین مشن کے مطابق یو این مشن حملہ مالی کے علاقے اگولہوک میں کیا گیا جس میں تقریبا 100 کے قریب حملہ آور بائیک اور گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔
یواین پیس کیپرز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ 3 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ حملہ آوروں نے مارٹرشیلنگ، فائرنگ، خودکش کاربم دھماکاکیا، مقابلےمیں 20 حملہ آور مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے عالمی امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مالی کے علاقے بمبارا سے 20 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن مشن کی گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، ہلاک ہونے والے اہل کاروں کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے۔
واضح رہے کہ مالی میں عالمی امن مشن کے اہل کاروں کی تعداد 13 ہزار ہے، 2013ء سے اب تک 230 سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں۔