?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی جسے امریکی پولیس افسر نے گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد امریکہ کے کولمبس شہر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
اگرچہ امریکی عدالت نے گذشتہ روز امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی تھی لیکن اس کے باوجود بھی امریکی پولیس کے ہاتھوں آئے دن کوئی نا کوئی سیاہ فام شہری ہلاک ہو رہا ہے اور اس کی تازہ مثال 16 سالہ ماخیا برائنٹ نامی ایک لڑکی ہے جو گذشتہ روز امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس نے ایک سیاہ فام نوعمر لڑکی کو چاقو سے دوسری لڑکی کے ساتھ مبینہ لڑائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی امریکی ریاست منی ایپلیس کے ایک سفید فام پولیس افسر ڈریک چووِن کو افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔
امریکا میں نسلی ناانصافی اور پولیس کے مظالم کے خلاف پہلے ہی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حالیہ واقعے کے بعد کولمبس شہر میں احتجاج شروع ہوگیا، شہر کے پولیس چیف مائیکل ووڈز نے بتایا کہ 911 کی کال پر افسران منگل کی سہ پہر کو جائے وقوع پر پہنچے، انہوں نے بتایا کہ 911 کال پر چاقو بردار لڑکی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
پولیس نے فوٹیج کا ایک حصہ افسر کے پہنے ہوئے باڈی کیمرا سے بھی جاری کیا جس میں نوعمر سیاہ فام لڑکی کو گولی ماری گئی تھی، فرینکلِن کاؤنٹی چائلڈ سروسز نے ہلاک ہونے والی سیاہ فام کی شناخت 16 سالہ ماخیا برائنٹ کے نام سے کی۔
پولیس چیف نے کہا کہ ہم نے ضروری سمجھا کہ ویڈیو کمیونٹی کے ساتھ شیئر کریں، واقعے میں غیر جانبداری کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں چند سوالات کے جوابات آج رات دیں گے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ موقع پر پولیس افسران پہنچے جہاں پہلے سے چند لوگ موجود ہیں اور ایک نوعمر لڑکی بظاہر چُھری دِکھنے والی چیز کے ساتھ دوسری لڑکی سے الجھی ہوئی ہے اور اس دوران گولی چلنے کی آواز آتی ہے، گولی چلنے کی آواز کے ساتھ ہی لڑکی زمین پر گر جاتی ہے، افسر ٹھوکر مار کر چُھری لڑکی سے دور کرتے ہیں۔
کولمبس کے میئر اینڈریو گِنتھر نے کہا کہ لڑکی کی موت ایک خوفناک، دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، انہوں نے اسے کولمبس شہر میں ایک افسوسناک دن قرار دیا اور متاثرہ خاندان کے لیے دعا کرنے کو کہا۔
ہلاک ہونے والی نوعمر لڑکی کی والدہ پولا برائنٹ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک بہت ہی پیار کرنے والی اور پرامن لڑکی تھی۔


مشہور خبریں۔
حماس کا شہید ابوعبیدہ کی قربانی کو خراجِ تحسین
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:حماس نے شہید ابوعبیدہ کے بارے میں بیانیہ جاری کیا جس
دسمبر
ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا
فروری
یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ
اگست
اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد کو شمسی توانائی سے لیس
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : شمسی توانائی سے لیس اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد
نومبر
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ صدر مملکت
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ
اکتوبر
وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں:فواد چوہدری
?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر
مارچ
قابض افواج جنگی جرائم کا ارتکاب اور غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر ایک بار پھر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی
اگست
پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات
فروری