طالبان نے افغانستان کے شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو فضائی حملے کیئے جائیں گے، امریکا کی شدید دھمکی

طالبان نے افغانستان کے شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو فضائی حملے کیئے جائیں گے، امریکا کی شدید دھمکی

🗓️

کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پاس افغانستان کے مستقبل کے لیئے کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ ملک کو چلانے کے قابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگرچہ طالبان نے مستقل طور پر افغانستان میں ایک "خالص اسلامی نظام” کے قیام پر اصرار کیا ہے، لیکن کابل میں امریکی سفارت خانے کے انچارج نے کہا کہ اس ملک کے مستقبل کے بارے میں اس گروپ کی پوزیشن غیر واضح ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں امریکی سفارتخانے کے انچارج، راس ولسن نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے صلح نہیں کی اور جنگ جاری رکھی تو افغانستان میں موجودہ جنگ شدت اختیار کرے گی اور مزید تباہی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے طالبان پر یہ واضح کردیا ہے کہ واشنگٹن اس گروپ کی طرف سے فوجی طور پر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کا مخالف ہے۔

ولسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان افغان حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے لڑتے رہے تو، امریکہ حالیہ برسوں کی طرح، سیکیورٹی اور دفاعی افواج کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ بالکل بھی واضح نہیں ہے کہ طالبان کیا چاہتے ہیں، افغانستان کے لئے ان کا وژن کیا ہے، وہ ملک کو کیسے چلانا چاہتے ہیں، انسانی حقوق، خواتین کے حقوق اور اقلیتوں کے بارے میں ان کا کیا موقف ہے۔

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ولسن نے کہا کہ اس وقت بات چیت میں پیشرفت کی اصل رکاوٹ طالبان ہیں، جو مذاکرات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے گذشتہ ہفتے افغانستان میں عدم تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر کابل یا دیگر بڑے شہروں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہوا اور طالبان نے ان شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فضائی حملے جاری رکھے گا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنگین صورتحال جیسے افغانستان کے دارالحکومت پر قبضے کا خطرہ ہوا یا امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والوں، اس کے اتحادیوں اور شہریوں کی جان کو خطرہ ہوا تو فضائی حملوں کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

شام میں امریکہ کے اقدامات براہ راست استعماری حربے ہیں:لاوروف 

🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا کہ

عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ

🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی

کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے

صیہونی قیدیوں کی حالت پر نیتن یاہو کی تشویش

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے

پاک-بھارت تجارت اور مسئلہ کشمیر

🗓️ 3 اپریل 2021(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے وزیر اعظم عمران خاں کی زیرصدارت جمعرات

سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان

🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے

جنوب شام کے لیے اسرائیل کے منصوبے کی جہتیں بے نقاب 

🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل نے اس خطے کے لیے وسیع منصوبے تیار کیے

روس پر پابندیوں کے اثرات کے لئے صبر کی ضرورت ہے: بوریل

🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تہران کے وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے