حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر

حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر

?️

سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمو جولانی نے حسین عبداللہ سلامہ کو انٹیلیجنس ادارے کا نیا سربراہ مقرر کر دیا، جو سابقہ عسکری تجربے اور داخلی جنگی کردار کے باعث ادارے کی تشکیلِ نو میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شام کی عبوری حکومت، جس کی قیادت محمو جولانی کر رہے ہیں، نے ہفتہ کی شب حسین عبداللہ السلامہ کو ملک کے انٹیلیجنس ادارے کا نیا سربراہ مقرر کر دیا، وہ انس خطاب کی جگہ لیں گے، جنہوں نے حال ہی میں اس عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
حسین سلامہ کا تعلق دیرالزور کے شہر الشحیل سے ہے، جہاں وہ 1984 میں پیدا ہوئے، وہ العکیدات قبیلے کے رکن ہیں، انہوں نے اپنی ثانوی تعلیم دیرالزور میں مکمل کی اور بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل آبزرورز سے گریجویشن کیا۔
شام کی خانہ جنگی کے دوران، حسین سلامہ نے دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی عسکری ونگ میں شمولیت اختیار کی، اور جلد ہی اس کے سینئر کمانڈرز میں شمار ہونے لگے۔ بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد، انہوں نے عبوری حکومت میں شمولیت اختیار کی اور دیرالزور، رَقہ اور حسکہ کے عبوری گورنر کے طور پر تقرری حاصل کی، تاہم ایک ماہ کے اندر اندر وہ مستعفی ہو گئے اور دوبارہ عسکری میدان میں واپس آ گئے۔
مارچ 2025 میں شامی حکومت اور کرد اکثریتی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد، حسین سلامہ کو پانچ رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جسے مذاکرات اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
حسین سلامہ کی بطور سربراہ انٹیلیجنس تقرری، عبوری حکومت کے سیکیورٹی ڈھانچے کی بحالی اور نئی تشکیل کا حصہ ہے۔ سابق سربراہ انس خطاب نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ پرانے سیکیورٹی اداروں کو تحلیل کر کے نئے ادارے تشکیل دیے جائیں گے جو ملک میں امن و استحکام کو بحال کرنے میں مددگار ہوں گے۔
سلامہ کے عسکری پس منظر اور میدانی تجربے کی بنیاد پر تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وہ شام کے نئے سیکیورٹی ادارے کی تشکیلِ نو میں کلیدی کردار ادا کریں گے، خاص طور پر موجودہ سیکیورٹی خلاء کو پُر کرنے میں۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے

مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی لبنان

امریکی میڈیا کی نظر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی کی وجہ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

شگفتہ اعجاز کا دوسری محبت کا اعتراف، دوسری شادی پر بھی لب کشائی کردی

?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ

سلامتی کونسل کا لبنان میں UNIFIL مشن کی توسیع پر زور

?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: سلامتی کونسل نے پیر کے روز لبنان میں اقوام

اسرائیل حزب اللہ کو سرحدوں سے ہٹانے پر قادر نہیں ہے: اولمرٹ

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے صیہونی حکومت کے خلاف دردناک مساوات کے

یورپیوں کی روس مخالف پابندیاں انہیں کے گلے پڑ گئیں:ہنگری

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کی صدر نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے