تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے

تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد افغان فوج نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے طالبان پر شدید حملے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں طالبانی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی آوا پریس نے وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ قندھار، بلخ، بغلان اور ہلمند میں افغان فوجی کی کارروائی کے دوران کم سے کم 65 طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم 36 طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کی معیاد سنیچر کو ختم ہو گئی تھی اور یہ لڑائی اتوار کے روز شروع ہوگئی، حالانکہ عید کے دوسرے روز ہی جمعے کو کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک درجن افراد ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہو گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے لی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس دوران ملک کے کئی انتخابی مراکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایک ایسے وقت جب افغانستان میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تنازعہ اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں ہے، کابل حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اس اواخر ہفتہ دوحہ میں ملاقات کی ہے۔ طالبان نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے، فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ نے کابل کے اپنے دورے کے دوران اس بات چیت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا، امریکا اور نیٹو اتحاد نے اس برس 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔

جب امریکا نے فوجی انخلا کے منصوبے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ حکومتی افواج افغانستان کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

جمعے کے روز امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی افغان کے قندھار میں اپنی ایک ایئر بیس پوری طرح سے خالی کر کے افغان حکام کے حوالے کر دی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی سازش پر بیری کا فیصلہ کن جواب

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتوں میں لبنان کی حکومت اور صدارت کی کمزوری

امریکہ نے بے نتیجہ وعدوں کے مطابق فلسطین کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کیا

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ایک غیر موثر اور ڈرامائی اقدام میں امریکی محکمہ خارجہ

عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

امریکہ میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ریاست نیو جرسی کے

فلسطین کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے:عمان

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بدر بن حمد البوسعیدی نے سلامتی کونسل کی غزہ کی پٹی

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے

?️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش

امریکہ کی عالمی تنہائی اور ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کو بحال کرنے کی پریشانی

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن کی مسلسل یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے