?️
غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوران حراست اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی شہادت پر فلسطینی عوامی، سیاسی اور انسانی حقوق حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
القدس گورنری، اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں نے مسکوبیہ حراستی مرکز میں وحشیانہ تشدد سے عبدی الخطیب کی شہادت کی تمام ذمہ داری اسرائیلی دشمن ریاست پر عاید کی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ المسکوبیہ ٹارچر سیل ہزاروں فلسطینیوں کے وحشیانہ تشدد کا مرکز اور قتل گاہ بن چکی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عبدہ الخطیب کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس مجرمانہ قتل کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کرائے۔
انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم پروحشیانہ جرائم کے بعد عالمی برادری کا خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں، نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر صہیونی جلادوں کا تشدد اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ روز کا معمول بن چکے ہیں۔
بیانات میں کہا گیا ہے کہ عبدہ الخطیب جیسے بے گناہ شہری کو دوران حراست شہید کیا جانا عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے لیے بھی باعث عار ہے جو اسرائیلی ریاست کے جرائم پر دانستہ طورپر پردہ ڈال رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وحشی جلادوں کے ہولناک تشدد اور غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں 43 سالہ عبدہ یوسف الخطیب التمیمی فلسطینی شہری ٹارچر سیل میں شہید ہوگیا۔
فلسطینی اخبار کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران نے الخطیب التمیمی کی دوران حراست وحشیانہ تشدد سے شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔
امور اسیران کے مشیر حسن عبد ربہ نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہری التمیمی کا تعلق بیت المقدس میں الشعفاط کیمپ سے تھا جسے چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
عبدہ ربہ نے التمیمی کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ التمیمی کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض صہیونی ریاست کے مکروہ جرائم میں ایک اور اضافہ ہے۔
مشہور خبریں۔
روس میں داعشی خودکش حملہ آور گرفتار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:روس نے داعش کے ایک خودکش حملہ آوار کو گرفتار کر
اگست
غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کا ایک اور جھوٹا دعوی
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے
جنوری
پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید تنقید
?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی
جولائی
کالعدم ٹی ٹی پی اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے۔ طلال چودھری
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ کالعدم
جولائی
وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل
اکتوبر
صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جنوری
ہندوستان کا امریکی F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے دستبردار ہونے کا اعلان
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: بلومبرگ کے مطابق، باخبر حکام کے حوالے سے بتایا گیا
اگست
بجلی کی فراہمی رات تک مکمل بحال کردیں گے، خرم دستگیر
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے
اکتوبر