?️
سچ خبریں:چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو واشنگٹن کی ساکھ کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔
چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے نہ صرف ایران کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ خود امریکہ کے بین الاقوامی اعتبار کو بھی شدید متاثر کر رہے ہیں،چینی حکومت نے موجودہ صورتحال کو قابو سے باہر ہونے کے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔
چینی سرکاری ٹی وی CCTV کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کونگ نے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقین کو طاقت کے استعمال کی خواہش پر قابو پانا چاہیے اور مزید کشیدگی یا اشتعال انگیزی سے باز رہنا چاہیے۔
فو کونگ نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران اس حملے میں متاثر ہوا ہے، لیکن امریکہ کو بھی نقصان پہنچا ہے نہ صرف ایک ملک کے طور پر بلکہ ایک بین الاقوامی مذاکراتی فریق کے طور پر بھی۔
انہوں نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے، تاکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے
?️ 19 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت
اپریل
مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
جنوری
فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کا نیا قدم
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان
ستمبر
کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں
اکتوبر
23 مئی کو اسلام آباد میں میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں، عمران خان
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
بھارت کو دنیا میں سفارتی تنہائی اور عزیمت کا سامنا ہے۔ شیری رحمان
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی علاقائی اور
جون
اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد
جون
وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ، صورتحال پر اعلی حکام سے مشاورت
?️ 5 ستمبر 2021خیبر(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر طور
ستمبر