سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی سالگرہ کے موقع پر صیہونی دشمن کو اس کاروائی کے مستبل میں سامنے آنے والے اسٹریٹجک نتائج کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد ملنے والی ایک سالہ کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے ابھی بھی بہت سے اسٹریٹجک نتائج منظر عام پر آنا باقی ہیں، جن کا دشمن آنے والے مہینوں اور سالوں میں سامنا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کو نشانہ بنایا
بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی مجاہدین نے گزشتہ سال کے دوران دشمن صیہونی ریاست کے ساتھ جنگ میں عظیم کارنامے انجام دیے ہیں۔
انہوں نے صیہونی دشمن کو ایک اہم پیغام پہنچایا ہے کہ پوری فلسطینی قوم اور تمام فلسطینی گروہ مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صیہونی قابضین، جو خود کو میدان جنگ میں شکست خوردہ محسوس کر رہے تھے، نے غزہ میں عام شہریوں کا قتل عام اور نسل کشی شروع کی۔
مزید پڑھیں: طوفان الاقصی آپریشن کیوں شروع ہوا؟
تاہم دشمن کی توقعات کے برخلاف فلسطینی عوام نے جنگ سے پہلے اور جنگ کے دوران مزاحمتی گروہوں کا ساتھ دیا۔
مشترکہ کمیٹی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مغربی کنارے کے بہادر عوام نے بھی پیچھے نہیں ہٹے اور انہوں نے صیہونی دشمن کے خلاف بہادری سے مزاحمتی کارروائیاں کی ہیں۔