سچ خبریں:نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد نتن یاہو کے گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے اسرائیل میں خطرات بڑھے ہیں اور حفاظتی بجٹ میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صیہونی سکیورٹی حکام نے اضافی حفاظتی اقدامات کی درخواست سامنے آئی ہے جس کی مالیت 2 ملین شیکل (528 ہزار ڈالر) ہے تاکہ قیصریہ میں واقع ان کے گھر میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں جس سے صیہونی ریاست میں سکیورٹی خطرات میں اضافے کے ساتھ ساتھ حفاطتی بجٹ بھی بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون نے صہیونی دفاعی نظام کی تہوں کو عبور کرتے ہوئے بغیر کسی شناخت اور وارننگ کے نیتن یاہو کے گھر کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے بعد قابض ریاست میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟