?️
سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر قیدیوں کا کسی بھی قسم کا تبادلہ ممکن نہیں ہوگا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر قیدیوں کا کسی بھی قسم کا تبادلہ ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے کہا کہ حماس کو تباہ کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے دعوے بے بنیاد اور فرضی ہیں جو دونوں ناکام ہو چکے ہیں۔
غزہ میں موجود صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے بتایا کہ زیادہ تر قیدیوں خاندانوں نے زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر کوئی تبادلہ نہیں ہوگا اور اکثر اسرائیلی جنگ روکنے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ قیدیوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔
اسی تناظر میں، صہیونی قیدی «نمرود کوہن» کے گھر والوں نے کہا کہ صیہونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور مالیات کے وزیر بتسئیل اسموٹریچ صہیونی قیدیوں کی واپسی کی طرف توجہ دینے کے بجائے، غزہ کے اردگرد کے علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔
اس صہیونی قیدی کے خاندان نے نتانیاہو پر بھی تنقید کی کہ وہ محض اپنی سیاسی بقا کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک اور صہیونی قیدی کے خاندان نے اعتراف کیا کہ آخرکار، ہمارے قیدیوں کی واپسی کے بغیر ہمیں جنگ بندی کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں: ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں غزہ میں بمباری کے نتیجے میں صہیونی قیدیوں کے مارے جانے کا منظر دکھایا گیا۔
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کو خبردار کیا کہ ان کی حکومت کے رہنما وقت ضائع کر رہے ہیں اور آپ کے بیٹوں کی حفاظت سے انہیں کوئی مطلب نہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر خارجہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ
مارچ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی نے 17
اکتوبر
خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی: شیخ رشید
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے باہر
نومبر
فلسطینی کارکن کے ساتھ اسرائیلی فوجی کے رویے پر نیویارکر کا رپورٹر حیران
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:نیویارکر میگزین کے رپورٹر لارنس رائٹ نے ٹویٹر پر پیغامات اور
فروری
وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح
?️ 25 اگست 2021شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے اسمارٹ
اگست
سیف القدس جنگ نے سینچری ڈیل کی بساط لپیٹ دی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:صنعا میں حماس کے نمائندے نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما
جون
اسرائیل کو اپنے شہریوں کے متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور مصر کے سفر پر تشویش
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے
جون
ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا
مارچ