🗓️
بیروت (سچ خبریں) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی صحت کے بارے میں غلط افواہوں پر حزب اللہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحیح و سالم ہیں اور مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ کی صحت کے بارے اہم تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان تمام افاہوں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہیں کورونا وائرس ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل، نعیم قاسم نے ایک ٹیلی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، سید حسن نصراللہ کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں سید حسن نصراللہ کی صحت تھوڑی خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں آرام کی ضرورت پڑی تھی لیکن اب وہ بالکل صحتیاب ہیں۔
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ گذشتہ کچھ دنوں نے تھوڑے بیمار تھے اور انہیں صحت یاب ہونے میں دو سے تین دن درکار تھے لیکن کیونکہ ان کے چاہنے والے ان کی تقریر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور اگر وہ یہ تقریر نہ کرتے اور عوام کے سامنے نہ آتے تو بہت سارے شبہات اور سوالات پیدا ہوتے، لہٰذا انہوں نے اصرار کیا کہ وہ تقریر کریں گے تاکہ ان کے چاہنے والے جو ان کے منتظر ہیں وہ ناامید نہ ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، اسرائیلی سیکیورٹی اور فوجی عہدے داروں نے دعوی کیا تھا کہ سید حسن نصراللہ کو کورونا وائرس ہوگیا ہے کیونکہ وہ حالیہ تقریر کے دوران کھانسی کررہے تھے، اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے کے بعد اب حزب اللہ کی جانب سے یہ بیان سامنے آگیا ہے جس میں اسرائیلی دعوے اور سازش کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، وزیر داخلہ
🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے صدر
مارچ
اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا
🗓️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
دسمبر
صیہونیوں کی نظر میں سعودی عرب کی حیثیت
🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی مشرق شناس نے زور دے کر کہا کہ صہیونی
اپریل
غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی
🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ نے عراق سے انخلاء اور چین کے ساتھ
مارچ
یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی شاندار کامیابیوں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا
نومبر
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے
🗓️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش
اگست
’فیض آباد دھرنا کیس: تحقیقاتی کمیشن سابق وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس سے بھی تفتیش کر سکتا ہے‘
🗓️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آج اسلام آباد میں فیض آباد
نومبر
حمائمہ ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
🗓️ 11 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے
نومبر