لبنان پر حملوں کے لیے صیہونیوں کی بہانے بازی مشکوک ہے:حزب اللہ

لبنان پر حملوں کے لیے صیہونیوں کی بہانے بازی مشکوک ہے:حزب اللہ

?️

سچ خبریں:حزب اللہ نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کے ساتھ جنوبی سرحد پر ہونے والے فائر بندی معاہدے کی پابندی پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے عائد کیے گئے میزائل حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہم جنوبی لبنان میں فائر بندی کے معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہیں اور شمالی فلسطینی علاقوں کی طرف داغے گئے کسی بھی راکٹ حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
اسرائیلی حکومت نے مسلسل دوسری بار دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے،اس الزام کے بعد اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کا مؤقف ہے کہ یہ الزامات محض بہانے تراشی ہیں تاکہ اسرائیل لبنان پر اپنی جارحیت کو جاری رکھ سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سب کچھ ایک مشکوک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، تاکہ اسرائیل اپنے حملوں کو جائز ٹھہرا سکے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ حزب اللہ ان حملوں میں ملوث نہیں، اور صہیونی ریاست صرف اپنی جنگی حکمت عملی کے لیے جھوٹے جواز گھڑ رہی ہے۔
یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب غزہ میں بھی اسرائیلی جارحیت شدت اختیار کر چکی ہے، اور اسرائیل بیک وقت مختلف محاذوں پر حملے کر کے علاقائی جنگ کے امکانات کو ہوا دے رہا ہے۔
حزب اللہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور جھوٹے دعوؤں کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو درہم برہم کرنے کی اس مہم کو روکے۔

مشہور خبریں۔

صارفین کے لئے گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف

?️ 5 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے

یوم القدس کے موقع پر ہزروں فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت

?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت

امریکہ اسرائیل اور سمجھوتہ کرنے والے عربوں کے درمیان ملاقات کا خواہاں

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:بعض امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ واشنگٹن صیہونی حکومت

بیروت میں اسرائیل کے حملوں کا مقصد کیا ہے؟

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: آج شام، بیروت شہر میں کشیدگی اور واقعاتی گھنٹے گزرے،

کورونا : ملک بھر میں  کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا

فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما

یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے

ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے